پ* اڈیرولال ریلوے اسٹیشن سے منسلک تجاوزات کے خلاف، کئی مکانات مسمار

ہفتہ 16 دسمبر 2023 19:50

: مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2023ء) مٹیاری کے قریب اڈیرولال ریلوے اسٹیشن سے منسلک تجاوزات کے خلاف آپریشن ، کئی مکانات مسمار، متاثرین کا ریلوے ٹریک پر احتجاجی دھرنا ۔ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقمٹیاری کے قریب اڈیرولال ریلوے اسٹیشن سے منسلک تجاوزات کے خلاف ریلویانتظامیہ نے آپریشن کرکے کئی مکانات مسمار کئے تواس دوران مردوخواتین نے ریلوے ٹریک پر پہنچ کر احتجاجی دھرنادے دیا جس سے لاہورسے کراچی جانے والی ٹرین روک دی گئی مظاہرین کاکہناتھاکے ہمارے مکانات کومسمار کرکے ناانصافی کی گئی ہے جس کی وجہ سے ہم اب ساری رات سردی میں کھلے آسمان تلے سردی میں بیٹھیں گے کوئی ہے جوانصاف کرے اس موقع پر مقامی انتظامیہ مظاہرین سے مذاکرات کرکے ریلوے ٹریک کوبحال کردیاگیا ۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں