شہبازشریف کونوازشریف نےجیل میں گھسنے نہیں دیا،عمران خان
شہبازشریف نےبڑی گیم کھیلی، نوازشریف جیل چلے گئےشہبازشریف گاڑی سے نکلے تک نہیں، شہبازشریف تمہاری باری وزیراعظم کی نہیں اڈیالہ جانے کی ہے۔قمرمشانی میں عوامی جلسے سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ پیر 16 جولائی 2018 19:00
(جاری ہے)
اب شہبازشریف کی اڈیالہ جانے کی باری ہے۔شہبازشریف تمہاری وزیراعظم نہیں اڈیالہ جانے کی باری ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف ملنے گئے تونوازشریف نے ان کواندر نہیں آنے دیا۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر خیبرپختونخواہ کی طرح پنجاب پولیس کوبھی غیرسیاسی کریں گے۔ اس سے قبل انہوں نے پپلاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بری خبر یہ ہےکہ ڈالر10 سال پہلے60 روپے کا تھا آج 130 روپےپرپہنچ گیا۔ روپے کی قدر کم ہونے سے قرضے واپس کرنے کیلیے ٹیکس لگے گا اور اس سے مہنگائی بڑھےگی۔ قوم پر ایک ہزار ارب روپے قرض بڑھ گیا۔ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی حکومت نے کرپشن کے سارے رکارڈ توڑ دیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ملک پر بیرونی قرضے ہیں۔ خرچ پورا کرنے کے لیے قرض لیا جاتا ہے جس سے ملک برباد ہوجاتے ہیں۔ کرپشن کی وجہ سے عوام کا پیسا چوری ہوجاتا ہے ملک کا خرچ پورا نہیں ہوتا۔ عمران خان نے کہا کہ جب حکمران چوری کرتے ہیں باہربچے اربوں پتی ہوجاتے ہیں۔ نوازشریف نے بھی ملک کے پیسے باہر بھجوائے اور بچے ارب پتی ہوں گے۔قرضوں کی قسط ادا کرنے کے لیے عوام پر ٹیکس لگایا جاتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جب گیس اوربجلی کی قیمت بڑھتی ہے تو عوام کے ہاتھ میں پیسے کم رہ جاتے ہیں۔گزشتہ پانچ سال میں مہنگی بجلی خرید کر عوام نے ان کی چوری کی قیمت ادا کی۔ عمران خان نے کہا کہ غذائی کمی کی وجہ سےبچوں کی مکمل نشونماء نہیں ہوپاتی اس کی وجہ کرپشن ہے۔ ن لیگ کے لوگ ووٹ مانگنے آئیں تو پوچھنا ایک چیز بتاؤں جو تم نے ٹھیک کی ہو۔ عمران خان نے کہا کہ 10سال پہلے آٹا 13 روپے کا تھا اورآج 45 روپے کلو ہے۔ پانچ سال میں ن لیگ نے ملک کا 36 سو ارب روپے کا نقصان کیا۔ آزاد کھڑے ہونیوالے پی ٹی آئی کے لوگ پارٹی اورملک کونقصان پہنچا رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ25 جولائی کو سب کو باہر نکالنا ہے اورکہنا ہےکہ بلے کوووٹ دونظریے کوووٹ دو۔آزاد امیدوار کامیاب ہونے کے بعد اپنا تو فائدہ کرسکتا ہے عوام کا نہیں۔ خیبرپختونخوا میں ہم نے ایک ارب 18کروڑ درخت اگائے۔متعلقہ عنوان :
میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
ایف آئی اے زونل آفس اسلام آباد میں انسپکٹر عمران احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی مذمت
’’ایک میان میں دو تلواریں‘‘
آرمی چیف کی سانحہ 9مئی کے فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 20افراد کی سزا معافی اور رہائی کا حکم
بیرسٹر سلطان کی برطانوی حکومت کی طرف سے تعینات کئے جانیوالے پہلے کشمیری نژاد جج بیرسٹر اظہر اقبال کو ..
جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو کمیشن سربراہ بنانے سے پہلے رضامندی حاصل کی تھی، اعظم نذیر
میانوالی، موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق، خاتون شدید زخمی
ملک کے 6 اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
وزیراعظم شہبازشریف کی ملک کو ماحولیاتی خطرات سے بچانے کے لئے پوری قوم کو شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ ..
اگلے سال پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے شیڈول کے ٹکراؤ کا امکان
میانوالی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار