کورونا وائرس کا پھیلاو، ملک کا واحد ضلع جہاں مکمل لاک ڈاون لگا دیا گیا

آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں مہلک وبا کے پھر سے خطرناک پھیلاو کی وجہ سے 2 ہفتے کا لاک ڈاون نافذ، تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے

muhammad ali محمد علی بدھ 24 فروری 2021 22:44

کورونا وائرس کا پھیلاو، ملک کا واحد ضلع جہاں مکمل لاک ڈاون لگا دیا گیا
میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2021ء) کورونا وائرس کا پھیلاو، ملک کا واحد ضلع جہاں مکمل لاک ڈاون لگا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے کورونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے ضلع میر پور میں میں کورونا وائرس پھیلاؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ ہواہے۔ بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے دوران میرپور میں کورونا وائرس کے باعث 22 افراد کی موت واقع ہوئی۔

میرپور کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کورونا کی صورتحال انتہائی خراب ہے، ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں مریضوں کی گنجائش ختم ہوچکی ہے۔ اسی باعث آزاد کشمیر کے محکمہ صحت کی جانب سے ضلع میرپور میں دو ہفتے کا مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

فیصلے کے تحت میرپور کے تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 9955 ہے۔

ایکٹو کیسز کی تعداد 607 ہے جبکہ 9055 مریض صحتیاب ہو چکے۔ دوسری جانب ملک میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے بعد این سی او سی نے بڑے فیصلوں کا اعلان کردیا۔ این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق دفاترکے 50فیصد لوگوں کے گھروں سے کام کرنے کی پابندی ختم کردی گئی ۔ 15مارچ سے کورونا ایس او پیز کے ساتھ شادی کی ان ڈور تقریبات کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق 15 مارچ سے ہی مزارات اور سینما بھی کھولے جاسکیں گے۔این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق تجارتی سرگرمیوں اورتفریحی پارکوں کیلئے وقت کی حد ختم کردی گئی ، 15مارچ سیریسٹورنٹ ہالزمیں کھانے کی اجازت 10مارچ کے جائزہ اجلاس سے مشروط کردی گئی۔پی ایس ایل کے پول میچز میں 20 کی جگہ 50 فیصد تماشائی اسٹیڈیم جاسکیں گے جبکہ پول میچز میں پورا اسٹیڈیم بھرا جاسکے گا۔این سی او سی کے اجلاس میں رائے دی گئی کہ الیکشن کمیشن لوکل باڈیز اورکینٹ بورڈ الیکشن مئی کے آخر تک کروائے۔اعلامیے کے مطابق ماسک، سماجی فاصلے کی پابندی اور اسمارٹ لاک ڈاون پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں