پیپلز پارٹی کے ایم پی اےکے بیٹےکی خاتون پولنگ افسر سےتلخ کلامی، ویڈیو وائرل

پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ہری رام کے بیٹےکرن کمار اپنے ساتھیوں سمیت نور شاہ کالونی میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن پہنچے، اس موقع پر ان کی خاتون پریزائیڈنگ افسر سے تلخ کلامی ہوئی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 26 جون 2022 20:11

پیپلز پارٹی کے ایم پی اےکے بیٹےکی خاتون پولنگ افسر سےتلخ کلامی، ویڈیو وائرل
میرپور خاص(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 26جون 2022) بلدیاتی الیکشنو پیپلز پارٹی کے ایم پی اےکے بیٹےکی خاتون پولنگ افسر سےتلخ کلامی، ویڈیو وائرل۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں بلدیاتی الیکشن کے دوران پیپلزپارٹی کے ایم پی اےکے بیٹےکی خاتون پولنگ افسر سےتلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ہری رام کے بیٹےکرن کمار اپنے ساتھیوں سمیت نور شاہ کالونی میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن پہنچے، اس موقع پر ان کی خاتون پریزائیڈنگ افسر سے تلخ کلامی ہوئی۔

کرن کمار کا کہنا تھا کہ آپ نے ہماری ایجنٹ کو کیوں نکالا؟ خاتون پولنگ افسر کا کہنا تھا کہ میں نےکسی ایجنٹ کو نہیں نکالا، آپ مجھےدھمکا رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے خاتون پولنگ افسر سے تلخ کلامی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کو خط لکھتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے7 سوات کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور اب غیر سرکاری ،غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پی کے7 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا، اے این پی کے امیدوار حسین احمد خان کے علاوہ 2 آزاد امیدوار مد مقابل ہیں جب کہ اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور اے این پی کے امیدوار کے درمیان ہے۔غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق 124 میں سے 41 پولنگ اسٹیشنزپرپی ٹی آئی کےفضل مولا 4621 ووٹ لےکرآگے اور اے این پی کےحسین احمد خان 3863 ووٹ لے کردوسرےنمبرپر ہیں۔خیال رہےکہ یہ نشست اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی وقار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں