بے گھر اور بے سہارہ افراد کے لیے عارضی طور پر پناہ گاہوں کا قیام عمل میں لایا گیاہے،ڈپٹی کمشنر میرپور

جمعرات 11 جنوری 2024 19:56

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2024ء) ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض کی ہدایت پر سخت سردی اور جاڑے کے موسم میں بے گھر اور بے سہارہ افراد کے لیے عارضی طور پر پناہ گاہوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ضلعی انتظامیہ میرپور نے جموں کشمیر یونائٹیڈ ویلفیئر ونگ اور محکمہ اوقاف کے تعاون سے میرپور شہر میں دو مقامات پر سردی سے ٹھرٹھراتے بے گھر افراد کے لیے عارضی پناہ گاہوں /مسافر گا ہوں کا قیام عمل میں لایا ہے میرپور شہر میں لاڑی اڈہ کے مقام پر راجہ ٹریولز کے آفس میں جبکہ کھڑی شریف میں دربار شریف کے ملحق محکمہ اوقاف کی جانب سے عارضی قیام گاہ بنائی گئی ہے، تاکہ بے گھر اور بے سہارہ افراد کو موسم کی شدت سے بچایا جا سکے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں