پروپیگنڈے ناکام اور وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی سربراہی میں حکومت اپنی مدت پوری کرئے گی،چوہدری قاسم مجید

جمعرات 18 جنوری 2024 17:23

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2024ء) آزاد کشمیر کے وزیر امور منگلاڈیم و منگلا ڈیم ہاسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت چوہدری انوارالحق کی قیادت میں مضبوط منظم اور مستحکم ہے جس نے آزاد خطہ میں بلاتخصیص تعمیر وترقی اور عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا ہوا۔افواہ ساز فیکٹریوں کے پروپیگنڈے ناکام رہیں گے اور وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی سربراہی میں حکومت اپنی مدت پوری کرئے گی۔

آزاد کشمیر میں پہلی بار وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی سربراہی میں حکومت نے پہلے اپنے تمام غیر ضروری اخراجات ختم کیے ہیں اور ریاست بھر میں کفایت شعاری کو پروان چڑھایا ہے۔ ہر محکمے اور ادارے میں نظم و ضبط کو قائم کیا ہے۔رٹھوعہ ہریام برج کے زیر التوا منصوبہ پر وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی سے ایف ڈبلیو او کی سربراہی میں تعمیراتی کام شروع کیا جا رہا ہے اس طرح متاثرین منگلا ڈیم کے اضافی کنبہ جات کی آبادکاری اور متاثرین کے لئے بنائے جانے والے ٹانز میں تمام بقیہ ترقیاتی کاموں کو بھی تکمیل کروانے کا وزیراعظم نے تہہ کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار کی بہتر حکمت عملی کے باعث ریاست جو اربوں روپے کی بچت ہوئی۔حکومتی امور میں قانون و آئین کی بالادستی اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔برادری اور علاقائی ازم سمیت اقربا پروری کے بجائے میرٹ پر کام کیے جارہے ہیں۔ آزاد کشمیر میں قانون و میرٹ کی بالادستی قائم کرکے جو انقلابی تبدیلی لائی ہے اس کے پیچھے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کا ویژن ہے جس کا فائدہ معاشرے کے ہر فرد کو مل رہا ہے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں