میونسپل کمیٹی میرپورخاص کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کامران شیخ 47ووٹ لے کر کا میاب قرار پائے

جمعرات 13 جون 2019 23:23

میر پور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2019ء) میونسپل کمیٹی میرپورخاص کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کامران شیخ 47ووٹ لے کر کا میاب قرار پائے دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عمر جان بلوچ 19ووٹ لے سکے ، جبکہ تین ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے نہ پہنچ سکے، ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی جبکہ کارکنان کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سابق چیئر میں فاروق جمیل درانی کو اپنے ہی کونسلرز کی جانب سے عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑ ا تھا کے بعد مذکورہ نشست خالی ہو گئی تھی ،جس کے لئے گذ شتہ روزمیونسپل کمیٹی میرپورخاص کا چیئرمین منتخب کرنے کے لئے ضمنی انتخاب کرائے گئے جس کے لئے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو گرلز ہائی اسکول میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا، چیئر مین کے لئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے کامران شیخ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے عمر جان بلوچ کو نامزد کیا گیا تھا ، حلقہ میں کل کونسلرز ووٹروں کی تعداد 69جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے کونسلرز کی تعداد 42ہونے کے سبب ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کامران شیخ کو واضع برتری حاصل تھی ، پولنگ کا عمل صبح بجے سے شام 5بجے تک جاری رہا ۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں