مہمند، لاک ڈائون میں فلاحی تنظیم " زمونگ آواز-" کی جانب سے پاک افغان سرحدی تحصیل خویزئی کے غریب خاندانوں میں فوڈ پیکیج تقسیم

بدھ 8 اپریل 2020 23:33

مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) مہمند، لاک ڈائون میں فلاحی تنظیم " زمونگ آواز-" کی جانب سے پاک افغان سرحدی تحصیل خویزئی کے غریب خاندانوں میں فوڈ پیکیج تقسیم۔ پیکیج میں آٹا، چینی، چائے، گھی، نمک و دیگر خوراکی اور غیر خوراکی مواد شامل تھے۔ صدر نعمت اللہ کا کہنا تھاکہ راشن تقسیم کا سلسلہ دوسرے تحصیلوں میں بھی جاری رہیگا۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں لاک ڈائون کے پیش نظر فلاحی تنظیم " زمونگ آواز" کی جانب سے پاک افغان سرحدی تحصیل خویزئی کے غریب خاندانوں میں فوڈ پیکیج تقسیم کیا گیا۔ فوڈ پیکیج آٹا، چینی، چائے، گھی، نمک، ماچس و دیگر خوراکی و غیر خوراکی اشیاء پر مشتمل تھا۔ اس موقع پر زمونگ آواز فلاحی تنظیم کے صدر نعمت اللہ اور جنر سیکرٹری ڈاکٹر گوہر علی نے کہا کہ تحصیل خویزئی کی طرح ضلع مہمند کے دوسرے تحصیلوں میں بھی ہمارا امدادی پروگرام جاری رہیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلع مہمند کے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں ضرورت مند، غریب اور مستحقین کے ساتھ مالی امداد کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم نے مشکل وقت میں ہمیشہ غریبوں کی مدد کی ہے اور اُن کے حق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اُٹھائی ہے۔ زمونگ آواز امدادی پروگرام آپ لوگوں کے تعائون سے جاری رہیگا۔کیونکہ ضلع مہمند میں لاک ڈائون کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار بند ہوچکا ہے اور ان لوگوں کو امداد کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے یہ بھی اپیل کی کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وباء پھیل چکی ہے لہٰذا آپ لوگوں کو چاہئے کہ حکومت اور محکمہ صحت کے احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے کورونا وائرس کو شکست دے۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں