عالمی یوم آبادی ،محکمہ صحت ،گرین سٹار کے زیر اہتمام غلنئی میں آگاہی واک کا اہتمام

موجودہ وقت میں عالمی آبادی سے وابستہ چیلنجز سے نمٹنا ہوگا، ڈی ای او ڈاکٹر رفیق حیات

بدھ 12 جولائی 2023 23:25

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2023ء) عالمی یوم آبادی کے موقع پر محکمہ صحت اور گرین سٹار کے زیر اہتمام غلنئی میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔واک میں سول سوسائٹی کے نمائندگان و عوام نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق یوم آبادی عالمی دن کے موقع پر محکمہ صحت اور گرین سٹار کے زیر اہتمام سے غلنئی میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رفیق حیات، نیشنل پروگرام کوارڈنیٹر ڈاکٹر مہتمم شاہ،ایف ایس ایم او ڈاکٹر پرویز اقبال،پبلک ہیلتھ کوارڈنیٹر ڈاکٹر اکرام نے واک کے بعد شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ موجودہ وقت میں آبادی کا عالمی دن منانے کا مقصد عالمی آبادی اور اس سے وابستہ چیلنجز کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کرناہے۔آگاہی واک میں سول سوسائٹی، ایل ایچ ویز اور عوام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں