مہمند ،جشن آزادی قریب آتے ہی عوام نے گاڑیوں ، دکانوں ،گھروں پر جھنڈے ،بینرزلگا دیئے

ہفتہ 12 اگست 2023 23:14

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2023ء) جشن آزادی کے دن قریب آتے ہی عوام نے گاڑیوں ، دکانوں اور گھروں پر جھنڈے اور جشن آزادی کے بینرز، غبارے لگا دیے ۔ ٹی ایم اے اپر مہمند کے اہلکار بازاروں کو جشن آزادی کے سلسلے میں جھنڈوں اور بینرز سے سجا رہے۔ ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ نوجوانوں نے موٹر کاروں ، موٹر سائیکلوں پر جھنڈے رنگوں کی پینٹنگز ، غبارے اور قمقموں سے سجائے گئے ہیں ۔

بازاروں میں جشن آزادی کے لوازمات کی سٹالیں لگ گئے ہیں جس میں بیجز، ٹوپیاں ، عینک ، مفلر سیٹیاں، باجے اور جھنڈے بھیچ رہے ہیں ٹی ایم اے اپر مہمند کے ایک اہلکار الیاس خان نے بتایا کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اپر مہمند کے تمام بازاروں کو سجائیں گے۔ جن میں ہیڈکوارٹر غلنئی ، چاندہ بازار ، میاں منڈی ، ڈی چوک ، خاخ اور لکڑو بازار شامل ہیں۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں