فاٹا انضمام یکسر مسترد ، قبائل کی حق رائے دہی کے بغیر انضمام بالجبرہے،ملک عوض مہمند

قبائلستان تحفظ مومنٹ ہر محاذ پر انضمام کیخلاف اوازاٹھائیںگے،صدر رقبائلستان تحفظ مومنٹ

ہفتہ 26 اگست 2023 22:52

مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2023ء) فاٹا انضمام یکسر مسترد کرتے ہیں۔ قبائل کی حق رائے دہی کے بغیر انضمام بالجبرہے۔فاٹا کی آئینی شناخت و روایات کو ختم کرنا قبائلی عوام کا بنیادی حق تلفی ہے۔ قبائلستان تحفظ مومنٹ ہر محاذ پر انضمام کیخلاف اوازاٹھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارقبائلستان تحفظ مومنٹ صدر دوم ملک عوض مہمند نے اپنے ایک ویڈیو بیا ن میں کیا۔

انہوں نے کہا جمعہ کو پشاور میں قبائلی عوام کا جرگہ ہوا تھا جس میں قبائلستان تحفظ مومنٹ ممبران نے مرکزی نائب صدر ملک الف خان کی قیادت میں شرکت کرکے قبائلستان تحفظ موومنٹ کے مشران نے واضح موقف پیش کیاکہ ہم فاٹا انضمام بلجر یکسر مسترد کرتے ہوئے یہ ایک غیر آئینی اقدام قرار دیتے ہیں۔جن میں قبائلی عوام کی رائے شامل نہیں بلکہ انضمام کے تحت قبائلی عوام کی آئینی حیثیت شناخت حقوق وروایات ختم ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پچیسویں غیر آئینی ترمیمی بل کو واپس کرکے قبائلی عوام کو حق رائے دہی کے ذریعے مستقبل فیصلے کا حق دیا جائے۔کیونکہ قبائلی عوام اپنے رائے کے بغیر جبری فیصلوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔جن کے بن? قبائلستان تحفظ مومنٹ نے انضمام کے خلاف آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھاہے۔ اور قبائلی عوام جو ملک کے مختلف شہروں میں اباد ہے ان کے حقوق و تحفظ کیلئے ہر پلیٹ فارم پر اواز اٹھائیں گے۔

انہوں نے مزید تایاکہ منعقدجرگہ میں قبائلستان تحفظ مومنٹ کے مرکزی نائب صدر ملک الف خان آفریدی? صدر دؤم ملک عوض خان مہمند? مرکزی ترجمان ڈاکٹر دین محمد ملک ،عبد الحکیم مہمند، قبائل لویہ جرگہ چئیرمین ملک محمد حسین افریدی ،رسول گل جدران، سابقہ خیبر یونین صدر بازار گل افریدی ،پیر محمد،حضرت عمر ، یونس افریدی،سلارزئی اتحاد صدر اسرار احمد بلکہ قبائلی علاقوں سے دیگر مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں