جنرل ضیاء، مشرف اور حواریوں نے آگے بڑھتے پاکستان کا راستہ روکا،میاں صاحب کی وجہ سے پارلیمنٹ کمزور اور عوام بدحال ہیں، بلاول بھٹو

2018 کا الیکشن میر اپہلا اور عمران خان کا آخری ہوگا ،لہم قومی ایشوز پر سیاست کرتے ہیں ، ذاتیات اور مذہب پر نہیں،آجکل سڑکوں اور چوکوں پر فتوے بانٹے جا رہے ہیں، لوگوں کو مسلمانیت کے سرٹیفکیٹس دیئے جا رہے ہیں،ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ جہاں 90فیصد مسلمان رہتے ہیں وہاں اسلام کو کوئی خطرہ نہیں،عمران صاحب آپ نے یوتھ کیلئے کیا کیا آپ مولانا سمیع الحق کے نظریاتی ساتھی ہیں اور دعویٰ کرتے جوانوں کی قیادت کا،، پنجاب کے لوگوں کے دکھ درد سمجھتا ہوںانکی محرومیوں کا ذمہ دار شہباز شریف ہے انہیں اپنے ہر ظلم کااور کرپشن کا حساب دینا ہو گا، چھوٹے میاں کو 14لاشوں کا حساب بھی دینا ہو گا ، (ن) لیگ کے ساڑھے 4سالہ دور حکومت میں سب سے زیادہ استحصال کسانوں کا ہوا،،کسانوں میں غربت کی وجہ پیداوار کی سستی خرید ہے،تخت رائیونڈ نے جنوبی پنجاب کے وسائل کو صرف رائیونڈ تک محدود کر رکھا اورعوام کو مالی وسائل نہیں دیئے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب

جمعہ 15 دسمبر 2017 22:37

جنرل ضیاء، مشرف اور حواریوں نے آگے بڑھتے پاکستان کا راستہ روکا،میاں صاحب کی وجہ سے پارلیمنٹ کمزور اور عوام بدحال ہیں، بلاول بھٹو
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم قومی ایشوز پر سیاست کرتے ہیں ، ذاتیات اور مذہب پر نہیں،آجکل سڑکوں اور چوکوں پر فتوے بانٹے جا رہے ہیں، لوگوں کو مسلمانیت کے سرٹیفکیٹس دیئے جا رہے ہیں،ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ جہاں 90فیصد مسلمان رہتے ہیں وہاں اسلام کو کوئی خطرہ نہیں،عمران صاحب آپ نے یوتھ کیلئے کیا کیا آپ مولانا سمیع الحق کے نظریاتی ساتھی ہیں اور دعویٰ کرتے جوانوں کی قیادت کا،میاں صاحب کی وجہ سے پارلیمنٹ کمزور اور عوام بدحال ہے، پنجاب کے لوگوں کے دکھ درد سمجھتا ہوںانکی محرومیوں کا ذمہ دار شہباز شریف ہے انہیں اپنے ہر ظلم کااور کرپشن کا حساب دینا ہو گا، چھوٹے میاں کو 14لاشوں کا حساب بھی دینا ہو گا، ہم عوامی محرومیوں کو دور کریں گے،پیپلز پارٹی کارپوریٹ نہیں بلکہ کسانوں کے ساتھ کو آپریٹ پر یقین رکھتی ہے، گنے کے کاشتکاروں کو یقین دلاتا ہوں کہ گنے کی قیمت بڑھائی جائے گی،ایگریکلچر پر جی ایس ٹی کا خاتمہ کریں گے، فصل تیار ہونے سے پہلے سپورٹ پرائس دی جائے گی، (ن) لیگ کے ساڑھے 4سالہ دور حکومت میں سب سے زیادہ استحصال کسانوں کا ہوا،10فیصد لوگ دیہاتوں سے شہروں میں منتقل ہوئے جسکی وجہ سے شہروں پربوجھ بڑھ رہا ہے، وعدہ کرتے ہیں کہ کسانوں کو انکی پیداوار کا معاوضہ یقینی بنائیں گے، جنرل ضیاء، جنرل مشرف اور انکے حواریوں نے آگے بڑھتے ہوئے پاکستان کا راستہ روکا،کسانوں میں غربت کی وجہ پیداوار کی سستی خرید ہے،تخت رائیونڈ نے جنوبی پنجاب کے وسائل کو صرف رائیونڈ تک محدود کر رکھا اورعوام کو مالی وسائل نہیں دیئے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ملتان اصل میں صوفیوں کا شہر ہے اور سرائیکی وہ میٹھی زبان ہے جو ملک کے چاروں صوبوں میں بولی جاتی ہے، 1970میں ذوالفقار علی بھٹو ملتان آئے تھے تب یہاں پہ نعرہ لگا تھا کہ ’’بھٹو جیوے، صدر تھیوے‘‘ بے نظیر بھی یہاں آئیں اور آج میں بھی آپ کی خدمت میں حاضر ہوں، ضیائ کی آمریت کے خلاف ملتان کے محنت کشوں نے مزاحمت کی تاریخ رقم کی تھی، 1978میں کالونی ٹیکسٹائل مل کے مزدوروں نے ہڑتال کی تو ضیائ الحق نے وہی کیا جو شکاگو کے مزدوروں کے ساتھ ہوا تھا، پیرا ملٹری فورسز کی اندھا دھند فائرنگ سے درجنوں مزدور شہید کر دیئے گئے اور سینکڑوں زخمی ہوئے، آج میں کالونی ٹیکسٹائل مل کے شہدائ کو سلام پیش کرتا ہوں،50سال پہلے ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں ایک تاریخی انقلاب برپا ہوا، ایک ایسا انقلاب جس سے غلامی کی زنجیروں میں جکڑے طبقات زنجیریں توڑ کر اٹھ کھڑے ہوئے اور طاقتور طبقات کے سامنے آ کھڑے ہوئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کس نے آگے بڑھتے ہوئے پاکستان کا راستہ روکا کس نے جوان سروں کی فصل کاٹی کس نے محنت کشوں کی روزی پر ڈاکہ ڈالا کس نے کسانوں سے ان کی زمین چھینی کس نے خواتین کے حقوق سلب کئی کس نے مزدوروں کی ٹریڈ یونینز اور طالب علموں کی یونین سازی کو کالعدم قرار دیا وہ جنرل ضیائ اور اس کے حواری تھے، وہ جنرل مشرف اور اس کے حواری تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھٹو کے جیالے تھے جو جمہوریت کی راہوں کے کانٹے چنتے رہے، یہ بے نظیر کے جانثار تھے، آج ان جانثاروں کی تیسری نسل جوان ہو چکی ہے اور میں آپ کی مدد سے یہ فیصلہ کن جنگ لڑنے کا اعلان کرتا ہوں، میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ جنگ کیا ہے، ساتھیو!آج میں اپنے کسان بہنوں، بھائیوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا وجہ ہے کہ پورے پاکستان کو اناج فراہم کرنے والے خود کسمپرسی اور بدحالی کا شکار ہیں، زمینوں کی پیداواری صلاحیت کم ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 5غریب آدمیوں میں سے 4دیہاتوں میں رہتے ہیں، پنجاب میں مظفر گڑھ، راجن پور،ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور اس صوبے کے سب سے زیادہ غریب اضلاع ہیں جو اس خوفناک حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ تخت رائیونڈ نے جنوبی پنجاب کے وسائل کو صرف رائیونڈ تک محدود کر رکھا ہے اور اس خطے کی عوام کو وہ مالی وسائل نہیں دیئے جا رہے جو ان کا حق ہے، کسانوں میں غربت کی وجہ پیداوار کی سستی خرید ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر زرداری نے گندم کی خرید کی قیمت 500روپے سے بڑھا کر 1200روپے فی من تک کر دی تھی، مسلم لیگ (ن) کے ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں سب سے زیادہ استحصال کسانوں کا ہوا، جس کی وجہ سے 10فیصد لوگ دیہاتوں سے شہروں میں منتقل ہو رہے ہیں اور اس وجہ سے شہروں پر بھی بوجھ بڑھ رہا ہے، ہم وعدہ کرتے ہیں کہ کسانوں کو ان کی پیداوار کا معاوضہ یقینی بنائیں گے،ایگریکلچر پر جی ایس ٹی کا خاتمہ کریں گے، فصل تیار ہونے سے پہلے سپورٹ پرائس دی جائے گی، پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا، گنے کے کاشتکاروں کو یقین دلاتا ہوں کہ گنے کی قیمت بڑھائی جائے گی۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ہماری ہمیشہ کسان دوست پالیسیز رہی ہیں، چھوٹے کسانوں پر ظلم عروج پر ہے، کسان اپنی زمین پر مزدور بن چکا ہے، پیپلز پارٹی کارپوریٹ نہیں بلکہ کسانوں کے ساتھ کو آپریٹ پر یقین رکھتی ہے، ہم میاں صاحب کو کسانوں کے وسائل ہڑپ نہیں کرنے دیں گے، ہم کاشتکاری کے آلات بھی سستے داموں کسانوں کو مہیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی ایشوز پر سیاست کرتے ہیں ، ذاتیات اور مذہب پر نہیں،آجکل سڑکوں اور چوکوں پر فتوے بانٹے جا رہے ہیں، لوگوں کو مسلمانیت کے سرٹیفکیٹس دیئے جا رہے ہیں،ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ جہاں 90فیصد مسلمان رہتے ہیں وہاں اسلام کو کوئی خطرہ نہیں،عمران خان، مولانا سمیع الحق کے نظریاتی ساتھی ہیں اور دعویٰ کرتے جوانوں کی قیادت کا، خان صاحب جہازی سیاست کرتے ہیں،عمران خان آپ کا وزیراعلیٰ سب سے زیادہ عمر والا ہے اور آپ کی خود کی عمر کتنی ہے، سندھ کے وزیراعلیٰ کی عمر سب سے کم ہے، عمران صاحب آپ نے یوتھ کیلئے کیا کیاہی2018میں میرا پہلا اور آپ کا آخری الیکشن ہو گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب کی وجہ سے پارلیمنٹ کمزور اور عوام بدحال ہے، آج مذہب کو سیاست کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، پنجاب کے لوگوں کے دکھ درد سمجھتا ہوں، یہاں کے لوگوں کی محرومیوں کا ذمہ دار شہباز شریف ہے، انہیں اپنے ہر ظلم کا حساب اور کرپشن کا حساب دینا ہو گا، ملک میں فتوے بانٹے جا رہے ہیں، چھوٹے میاں کو 14لاشوں کا حساب بھی دینا ہو گا، پیپلز پارٹی نے لوگوں کو زمینیں الاٹ کروائی ہیں، ہم عوامی محرومیوں کو دور کریں گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں