سانحہ ساہیوال کے ذمہ دارافرادکوقرار واقعی سزادی جائے،خواتین کاردعمل

پیر 21 جنوری 2019 21:08

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) مختلف شعبو ں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کہاہے کہ ساہیوال میں پیش آنے والے واقعہ سے معاشرے میں بے چینی پھیلی ہے ،اس واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے بعدحقائق ضرورسامنے آنے چاہیے اورذمہ دارافرادکوقرارواقعی سزادی جائے ۔تحریک انصاف شعبہ خواتین ملتان کی ضلعی صدر قربان فاطمہ نے’’اے پی پی ‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سانحہ ساہیوال کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں اورانشاء اللہ حکومت جلدازجلد اس سانحہ کے ذمہ دارافرادکوانجام تک پہنچائے گی ۔

قوم کومایوس نہیں ہوناچاہیے کیونکہ وزیراعظم عمران خان پوری قوم کی طرح رنجیدہ ہیں اورانصاف کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں ۔سماجی رہنما زہرہ سجاد زیدی نے کہا کہ حکومت کو واقعے کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے سفارشات بھی پیش کرنی چاہئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ہیومن ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کی پروگرام آفیسر صائمہ فیض نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیںکہ قانون نافذکرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں لیکن اس طرح کے واقعات کی بھی اجازت نہیںدی جاسکتی ۔ایس پی او کی پروگرام آفیسر سحرممتاز نے کہا کہ حکومت کوچاہیے کہ اس واقعہ کے بعد معاشرے میں پھیلی بے چینی کے تدارک کیلئے عملی اقدامات کرے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں