اگرکپاس کی پیداوار اور کاشتکاروں کے منافع میں اضافہ ممکن بنانا ہے تو آئی پی ایم کے سنہرے اصولوں پر عمل پیرا ہوناہوگا،ثاقب علی عطیل

جمعہ 29 مارچ 2024 22:53

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہاہے آئی پی ایم سروے رپورٹ سے واضح ہوچکا ہے کہ اگر کپاس کی پیداوار اور کاشتکاروں کے منافع میں اضافہ ممکن بنانا ہے تو آئی پی ایم کے سنہرے اصولوں پر عمل پیرا ہوناہوگا.ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمدرجوانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کو کپاس پر سالانہ تیسرے آئی پی ایم سروے رپورٹ کی کتاب پیش کی۔ثاقب علی عطیل نے مزید کہا کہ کپاس کی فصل سے زیادہ پیداوار کے حصول میں کاشتکار وں نے زرعی زہروں اورکیمیائی کھادوں کے زیادہ استعمال کو ترجیح دی جس کے نتیجہ میں نقصان دہ کیڑوں میں زہروں کیخلاف قوت مدافعت بڑھ چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امسال کاشتکاروں کوکپاس کی اگیتی کاشت کیلئے منظور شدہ ٹرپل جین اقسام کی کاشت اور زمین کی سخت تہہ توڑنے بارے رہنمائی فراہم کی جارہی ہے تاکہ فصل کی نشوونما بہتر طریقہ سے ہوسکے اس کے علاوہ ابتدائی 60دنوں تک فصل پر کسی بھی کیمیائی زہر کے استعمال سے گریزکرنے کا کہا جارہا ہے تاکہ قدرتی طور پر دوست کیڑوں کے زریعے ان نقصان دہ کیڑوں کو کنٹرول کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ امسال آئی پی ایم ماڈل پر عملدرآمد کے لیے معاون مصنوعات جیسے پیلے چپکنے والے کارڈز، فیرومون ٹریپس، پی بی روپس، بائیو پیسٹی سائیڈز اور بائیو کارڈز وغیرہ کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں