ملتان نادرن بائی پاس پرگاڑی کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

اتوار 14 اپریل 2024 14:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) ملتان نادرن بائی پاس پر تیز رفتار ی کے باعث گاڑی کے فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق اتوار کے روز ناردرن بائی پاس پر ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم نے زخمی شخص کو فوری طبی امداد دیکر 15 پر کال کر کے پولیس کو بھی حادثہ کی اطلاع دی۔

حادثہ میں خان گڑھ کا رہائشی 37 سالہ ثنا اللہ ولد الہی بخش جاں بحق اور شاہ رکن عالم کالونی کا رہائشی ارشاد علی بابر ولد عبدالستارشدید زخمی ہو گیا۔متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد جاں بحق شخص کی لاش کو پوسٹمارٹم اور زخمی شخص کو مزید علاج معالجے کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر واتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں