نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا
وسیم اکرم، رمیز راجہ، اظہر علی، ثناء میر اور بازید خان ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کمنٹری کریں گے
منگل 29 ستمبر 2020 18:22
ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے پہلے ٹورنامنٹ کے لیے اعلان کردہ پینل میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، اظہر علی، ثناء میر اور بازید خان شامل ہیں۔کرکٹ کا وسیع علم رکھنے والے یہ نام 14 کیمروں سے تیار کردہ پی ٹی وی اسپورٹس پر نشر ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے دوران کھیل پر تبصرہ کریں گے۔
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں انگریزی کے ساتھ ساتھ قومی زبان اردو میں بھی کمنٹری ہوگی۔ معروف کمنٹیٹر طارق سعید اور سکندر بخت کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹر مرینہ اقبال اور موجودہ فرسٹ کلاس کھلاڑی شہزر محمد بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔
(جاری ہے)
رمیز راجہ ایونٹ کے ابتدائی 2 روز کمنٹری کرنے کے بعد سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے دوبارہ کمنٹری کرنے راولپنڈی آئیں گے۔وسیم اکرم 9،10اور 11 اکتوبر کو راولپنڈی کے میچوں میں کمنٹری کریں گے جبکہ بازید خان ملتان میں ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں کمنٹری کریں گے
وسیم اکرم
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کاکہنا ہے کہ وہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی براڈکاسٹ ٹیم کا حصہ بننے پر بہت مسرور ہیں، ہم سب اس نئے ڈومیسٹک ڈھانچے کیپیچھے کھڑے ہیں اورمجھے یقین ہے کہ یہ ایونٹ شائقین کرکٹ کے لیے ایک حسین یاد گار رہے گا
رمیز راجہ
معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے آغاز کے لیے اس سے اچھا وقت اور کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے ہم سب اپنے گھروں تک محدود ہوگئے تھے مگر کرکٹ کے اس کھیل نے ہم سب کو پھر سے پرجوش کردیا ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ وہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کمنٹری کرنے کے منتظر ہیں
اظہر علی
اظہر علی نے کہا کہ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بعد اب نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کمنٹری کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں
اظہر علی کا مزید کہنا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں کمنٹری کے ذریعے انہیں پاکستان کے باصلاحیت انڈر19 کرکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا بھی موقع ملے گا۔
ثناء میر:
میں نے گھر، سڑک، گلی، قومی اور بین الاقوامی ہر سطح پر کرکٹ کھیلی مگر کمنٹری میں یہ میرا پہلا تجربہ ہوگا، مجھے یقین ہے کہ یہ تجربہ میدان میں کرکٹ کھیلنے سے زیاد آسان ثابت ہوگا۔
بازید خان:
بازید خان کو امید ہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر خوش ہورہے ہیں کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار میں بہتری لانے پر کام کیا جارہا ہے، پرامید ہوں کہ شائقین کرکٹ اس مرتبہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی کوریج سے لطف اندوز ہوں گے۔
متعلقہ عنوان :
ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جاپان کوآپریشن انٹرنیشنل ایجنسی (جائیکا) کے اعلیٰ سطحی وفدکاایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کادورہ
سٹی پولیس آفیسر ملتان کا پولیس لائنز کا دورہ،تعمیراتی کام کا جائزہ لیا
ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات
ملتان میں گیس چوری کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری
آر پی او ملتان کی زیر تعمیر تھانہ جات کو جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت
وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..
گندم کی کٹائی کے بعد ناڑ کو ہرگز آگ نہ لگائیں بلکہ زمین میں دبا دیں،ڈاکٹر محمد نوید افضل
شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، ڈی جی پی ایچ اے ملتان
پولیو کے قطرے بالکل محفوظ ہیں، غلط پراپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں،کمشنر
ضلع بھر میں10 لاکھ سے زائد کم سن بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران قطرے پلائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر
واسا ملتان کی نادہنگان کے خلاف کارروائیاں، ایک روز میں 50 لاکھ 23 ہزار روپے کی وصولی کر لی گئی
آر پی او کی ملتان کی مختلف ریجن کے بلڈنگ افسران سے ملاقات، جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ
ملتان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی