سیکرٹری زراعت و لائیوسٹاک کی ہدایت پرایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد

منگل 6 ستمبر 2022 21:03

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2022ء) سیکرٹری زراعت و لائیوسٹاک جاوید ایوب کی ہدایت پر اور عوام الناس کے مطالبہ کے پیش نظر نظامت زراعت تحقیق کی جانب سے (پرموشن آف اولیو کلٹیویشن )کے نام سے ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد ۔خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے مشروم پروڈکشن کے ماہر ڈاکٹرثاقب حسین بنگش نے بحثیت ریسورس پرسن تربیت میں شرکت کی ۔

محکمہ کی جانب سے ڈائریکٹر زراعت تحقیق خواجہ مسعود اقبال ،ڈائریکٹرپارکس اینڈ ہار ٹیکلچر الماس عباسی ، آفیسران و فیلڈ معاونین ، ضلع مظفرآباد ،باغ اور جہلم ویلی کے زمیندارا شریک ہوئے ۔ڈاکٹر ثاقب نے آزاد کشمیر کو مشروم پروڈکشن کے لیے نہایت موزوں قرار دیتے ہوئے شرکاء کو اس کی افادیت ،اہمیت ،استعمال اور اُگانے کے طریقے سے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

شرکاء تربیت نے مشروم پروڈکشن میں نہایت دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور محکمہ کے فیلڈ آفیسران نے اس سلسلے میں زمینداروں کی معاونت کا اعادہ کیا۔ریسورس پرسن نے مشروم کی طبی خواص کے پیش نظر ا س کو اُگانے پر بھرپور زور دیااوراسے ریڈمیٹ کا بہترین نعم البدل قراردیا ۔علاوہ ازیں مشروم کم خرچ سے زیادہ منافع دینے کے لیے بھی بہترین ہے اور کوئی بھی اس سے منافع بخش کاروبار شروع کر سکتا ہے جس کے لیے محکمہ زراعت ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت حاضر ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں