کشمیریوں کو زیادہ دیر غلام نہیں رکھا جاسکتا، نریندر مودی عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، سردار عتیق احمدخان

ہفتہ 24 اگست 2019 00:07

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمدخان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو زیادہ دیر غلام نہیں رکھا جاسکتا ۔ نریندر مودی عالمی امن کے لیے خطرہ بن گئے ہیں افواج پاکستان کشمیریوں کی محافظ فوج ہے اور افواج پاکستان نے کشمیریوں کو کبھی مایوس نہیں کیا ۔ آزادکشمیر کے لوگوں نے مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی قیادت میں 23اگست کو نیلہ بٹ جو جہاد آزادی شروع کیا اس کی وجہ سے آج ہم آزاد فضا ئوں میں زندگی گزار رہے ہیں تاریخ ثابت کر رہی ہے کہ مجاہد اول اور ان کے ساتھیوں کا فیصلہ درست تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حریت کانفرنس کی کال پر ہندوستانی ظلم وستم کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مظاہرے سے ممتاز عالم دین پیر سید غلام یسین شاہ بخاری نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

قائد مسلم کانفرنس نے کہا کہ آج 70سال بعد شیخ عبداللہ کا پوتا یہ بات کہہ رہا ہے کہ ہم نے قائداعظم کی بات نہ مان کر غلطی کی آج پوری دنیا میں مجاہد اول کا دیا ہوا نعرہ بلند ہو رہا ہے مسلح افواج پاکستان نے واضح اعلان کیا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور کشمیر کی خاطر آخری حد تک جائیں گے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کشمیری شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر پر بہترین سفارتکاری کی ۔حکومت پاکستان کی بہترین سفارتکاری کی وجہ سے پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر فلش پوائنٹ بنا۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں پی فائیو ممالک نے 70سال میں پہلی بار مسئلہ کشمیر کو بین الااقوامی مسئلہ قرار دیا۔ امریکی صدر کا بیان کشمیریوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے ۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی عالمی امن کے لیے مسلسل خطرہ بنتے جا رہے ہیں ان کے اقدامات سے جنگ چھڑ سکتی ہے جو ایٹمی جنگ سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں