پاکستان تحریک آزادی کشمیرکا ضامن اور کشمیر یوں کا وکیل ہے‘سردار میر اکبر خان

پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے کشمیریوں نے اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کر رکھا ہے اور اس کی بنیاد انتہائی مضبوط و مستحکم ہے ‘وزیر جنگلات

جمعرات 27 فروری 2020 16:32

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہپاکستان تحریک آزادی کشمیرکا ضامن اور کشمیر یوںکا وکیل ہے پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے کشمیریوں نے اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کر رکھا ہے اور اس کی بنیاد انتہائی مضبوط و مستحکم ہے پاکستان کے ساتھ الحاق مسئلہ کشمیر کا یک نکاتی نظریہ ہے جس کی تکمیل کے لئے عسکری،سیاسی اور سفارتی میدان میں کشمیری عوام کی جدوجہد جاری ہے کشمیریوں کے لئے پاکستان ہی واحد آپشن ہے کیونکہ انہوں نے اس منزل کو حاصل کرنے کے لئے ایسی لازوال قربانیاں دی ہیں جن کی دنیا کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

تحریک آزادی کیلئے بہایا جانے والا مقدس لہو کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور کشمیری بھارت سے آزادی ہر صورت لے کر رہیں گے ہندوستان مقبوضہ کشمیر سے ریاستی دہشت گردی بند کرے اور قابض افواج کا انخلاء یقینی بنائے تاریخ گواہ ہے کہ کشمیریوں نے کبھی قابضین کے آگے سر نہیں جھکایاہندوستان کسی غلط فہمی میں نہ رہے اس کے اقدامات کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے بھارت کی جانب سے ریاست میں آئینی دہشت گردی سے مسئلہ کشمیر زیادہ موثر انداز میں بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوا کوئی بھی آئینی ترمیم کشمیر کی حیثیت کو متاثر نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے عالمی برادری کا کردار مایوس کن ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس حوالہ سے آگے آکر اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے ہندوستان کو ریاستی دہشت گردی سے باز رکھنا چاہیے۔ 05اگست سے ریاست کے اندر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں اور عالمی برادری خاموش ہے کشمیری اقوام متحدہ میں اپنے تسلیم شدہ حق، حق خودارادیت کے حصول کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور بھارتی ظلم وجبر کا مقابلہ کر رہے ہیں کشمیر کا سلگتا ہوا مسئلہ علاقائی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام اپنے بنیادی حق حق خودارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں جس کی انہیں اقوام متحدہ کی قراردادیں اجازت دیتی ہیں تحریک آزادی کشمیر اور تحریک حق خود ارادیت ہندوستانی مظالم اور ہندوستانی آئینی جارحیت سے نہیں دبائی جا سکتی دنیا میں انسانیت اور انسانی اقدار پر یقین رکھنے والے دنیا کے اہم ممالک کی حکومتیں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی حکومت کے ظالمانہ اقدامات ، انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف آواز بلند کریںمقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کے ذریعے نوجوانوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر کے اندر بدترین مظالم ڈھا رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران میں ہزاروںبے گنا ہ کشمیری کو گرفتارکیا گیا ہے مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران مقبوضہ وادی کے طول و عرض میں مزاحمتی اور مذہبی قیادت اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشنوں میںہزاروں افراد کو گرفتار کیا ہے گرفتار ہونے والوں میں سے سیکڑوں افراد پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا گیا ہے ان سب کو مقبوضہ وادی کشمیر سے باہر کی جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر کے اندر بدترین مظالم ڈھا رہا ہے لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی جارحیت سے امن خطرے میں ہے لائن آف کنٹرول کی دوسری طرف بھی کشمیری آباد ہیں مسلح افواج پاکستان بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف بھارت فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا تی ہے بھارت ایل او سی پر آباد نہتے عوام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے اور مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن بھارت کے یہ مذموم مقاصد کبھی پورے نہیں ہو ں گے بھارتی حکومت کی ان گیدڑ بھبکیوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا کیونکہ اس کا مقابلہ ایسی فوج سے ہے جو دنیا کی بہترین فوج ہے پاک فوج کی بہادری،جرات اور پامردگی کی داستانیں شجاعت کے ایسے باب ہیں جو تاریخ عالم کا روشن باب ہیں پوری کشمیری قوم اپنی پاک فوج کی پشت پر ہے دفاع وطن کے لیے پوری قوم ایک ہے 27 فروری کا دن پاکستان فضائیہ کے جونواں اور پوری قوم کے لئے عظیم دن ہے ۔

گذشتہ سال بھارت کے ناکام حملوں کو ناکام کر نے والے بہادر سپاہیوں کو پوری قوم کا سلام ہوبھارتی وزیراعظم مودی ہندوستان کا اصلی چہرہ ہے جو اپنے متشدد نظریات کی وجہ سے کشمیریوں کی نفرت کی علامت بن چکا ہے ۔انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ آج کشمیری طلبا کو جس انداز سے ہندوستان بھر میں محض کشمیری ہونے کی بنا پر تعصب ہونے کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس کی جتنی مذمت کی جاے کم ہے یہ اصلی ہندوستان ہے جس میں صرف ہندو اور وہ بھی خالصتا برہمن سامراج کے لیے ہی جگہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام ہندوستانی جبری قبضہ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے اپنا تن من دھن قربان کر رہے ہیں اور قربانیوں کا یہ سلسلہ بھارت کے قبضے کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نہتے نوجوانوں کے خلاف پوری طاقت جھونک دینے کے باوجود ہار چکا ہے ہندوستانی وزیراعظم ایک بار پھر سرعام کہ رہا ہے کہ ہم نے فوج کو فری ہینڈ دے رکھا ہے تا کہ وہ کشمیریوں کا قتل عام کرے انہوں نے یورپی ملکوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کہ مدد کریں اور بھارتی فوج کے انسانیت سوز جرائم روکنے میں اپنا اہم کردار ادا کریںانہوں نے اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی اجتماعی طاقت کو بروئے کار لا کر بھارت کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی تحریک شروع کرے تاکہ بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں اس کے ناجائز اقدامات واپس لینے اور کشمیریوں پر جاری مظالم ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے وزیر جنگلات نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی ہندوستان کا اصلی چہرہ ہے جو اپنے متشدد نظریات کی وجہ سے کشمیریوں کی نفرت کی علامت بن چکا ہے ۔

انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ آج کشمیری طلبا کو جس انداز سے ہندوستان بھر میں محض کشمیری ہونے کی بنا پر تعصب ہونے کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس کی جتنی مذمت کی جاے کم ہے یہ اصلی ہندوستان ہے جس میں صرف ہندو اور وہ بھی خالصتا برہمن سامراج کے لیے ہی جگہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام ہندوستانی جبری قبضہ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے اپنا تن من دھن قربان کر رہے ہیں اور قربانیوں کا یہ سلسلہ بھارت کے قبضے کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نہتے نوجوانوں کے خلاف پوری طاقت جھونک دینے کے باوجود ہار چکا ہے ہندوستانی وزیراعظم ایک بار پھر سرعام کہ رہا ہے کہ ہم نے فوج کو فری ہینڈ دے رکھا ہے تا کہ وہ کشمیریوں کا قتل عام کرے ۔انہوں نے یورپی ملکوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کہ مدد کریں اور بھارتی فوج کے انسانیت سوز جرائم روکنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں