آزاد کشمیر کے مستحقین زکوٰة کو جدید نظام کے تحت ایس پیسہ کے ذریعے ادائیگی کیلئے محکمہ عشر و زکوة اور ایس سی او میں معاہدہ طے پا گیا
بدھ 17 اپریل 2024 21:21
(جاری ہے)
ایس سی او ان علاقوں میں ٹیلی مواصلات کی سروسز کامیابی کے ساتھ فراہم کر رہا ہے اور گزشتہ عرصہ میں ایس پیسہ کے ذریعے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اربوں روپے کامیابی سے مستحقین تک پہنچا یا جاچکا ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ایس پیسہ کے ذریعے زکوٰة فنڈ کو ترجیحی بنیادوں پر غریب نادار اور مستحق لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اس نظام کو کامیابی کے ساتھ آزاد کشمیر بھر میں متعارف کروایا جائے گا ۔ چیف ایڈمنسٹریٹر عشر و زکوة چوہدری محمد رزاق نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ضلع نیلم اور حویلی کے علاقہ جات میں چونکہ بنیادی سہولیات موجود نہ تھی اور مستحقین زکوة کو سفری خرچہ کر کے بینکوں تک آنا پڑتا تھا ۔علاوہ ازیں محکمہ کو شفاف اور بروقت امداد کی ادائیگی کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانا بھی مقصود تھا۔ لہذٰا حکومتی منظوری کی روشنی میں ایس سی او سے معاہدہ کرتے ہوئے مستحقین کے ذاتی اکاؤنٹ میں اندر سات یوم بذریعہ ایس نیٹ اور ایس پیسہ سے اپنے ہی گاؤں میں امداد حاصل کر سکیں گے اور ائندہ سے اس نظام کو مزید بہتری کے لیے نادرا کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے باقی ماندہ علاقوں میں بھی یہی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا تاکہ غرباء اور مفلوک الحال لوگوں کو شفافیت کے ساتھ امداد دی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ازاد کشمیر میں غربت زیادہ ہے وزیراعظم ازاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی خواہش ہے کہ موجودہ حکومت ریاست کے غریب بے کس اور بے سہارا لوگوں کو سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائے اور محکمہ زکوة جدید طریقہ کار کے ساتھ نظام میں بہتری لائے آزاد کشمیر میں محکمہ زکوة جہاں غربا مساکین کو ان کے ذاتی اکاؤنٹس کے ذریعے ادائیگی عمل میں لاتا ہے وہاں ضلع نیلم اور ضلع حویلی کے متعدد علاقوں میں بینک یا ان کی برانچز موجود نہیں ہیں جبکہ نقد ادائیگی کی وجہ سے بہت ساری پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور شفاف نظام کے تحت ان کی دہلیز پر مالی امداد نہیں دی جا سکتی جو کہ حکومت کی خواہش تھی آج کے اس معاہدہ کے بعد ہم اس بات پر یقین کر سکتے ہیں کہ نہ صرف یہ کہ مستحقین کو بہت سی تکلیفوں سے نجات ملے گی بلکہ شفافیت کا نظام بھی بہتر ہو سکے گا چیف ایڈمنسٹریٹر عشر و زکوة نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے ساتھ ساتھ وزیر زکوة و عشر اور سیکرٹری زکوة کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس معاملہ میں گہری دلچسپی لی انہوں نے خاص طور پر ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل عمر احمد شاہ کو خراج تحسین پیش کیا جو آزاد کشمیر میں ٹیلی مواصلات کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ ہائے زندگی میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کے لیے مصروف عمل ہیں۔مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واپڈا کی نااہلی،نلوچھی بریج کے قریب پہاڑی پر نصب11000kv بجلی کا کھمبا لینڈ سلائیڈنگ کی نذر
ہٹیاں بالا تھانہ پولیس چناری نجی عقوبت خانہ میں تبدیل
پیپلزپارٹی کا پاکستان سمیت آزادکشمیر بھر میں یوم مزدور منانے کا اعلان
پاکستان اور آزادکشمیرکی متحرک افرادی قوت ہماری ترقی کے پیچھے اصل قوت ہے،نورالحسن گیلانی
مرکزی جامع مسجد اور مولانا اعجاز قادری کے خلاف سازشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے،محمد ..
مظفرآباد،اپریل میں محکمہ برقیات کی جانب سے صارفین کو اضافی یونٹ ڈال کر پریشان کرنے کا سلسلہ بدستور ..
مظفرآباد، ناکے، پابندیاں، چیکنگ، ٹریفک پولیس اور محکمہ پولیس کے لیے کمائی کا ذریعہ بن گئیں
مظفرآباد،واپڈا کی نااہلی ،نلوچھی بریج کے قریب پہاڑی پر نصب11000kv بجلی کا کھمبا لینڈ سلائیڈنگ کی نذر کسی ..
یکم مئی اسلام نے محنت کشوں کے حقوق کی پاسداری کا درس دے کر اپنی انفرادیت اور برتری ثابت کی ہے، سردارعتیق ..
بھارت اسرائیل کی طرزپرمقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کوتبدیل کرنا چاہتا ہے،ڈاکٹر کلیم عباسی
المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی خصوصی بچوں کے علاج و معالجہ اور ان کی استعدادکار بڑھانے کےلئے خصوصی تعلیم ..
حکومت مزدوروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی ، ان کا وقار برقراررکھا جائے گا،صدر آزاد کشمیر
مظفر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پرویزالٰہی کی گرفتاری ، پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
مہنگائی نے مزدور اور غیر مزدور کی تفریق ختم کر دی :خرم نواز گنڈاپور
-
سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا،قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں مجوزہ قانون کا مسودہ پیش کیا جائیگا
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
-
مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
-
کارسرکارمیں مداخلت کیس :علی امین گنڈا پورکی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاشادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
حکومت گرانے کیلئے تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ