سیل کئے گئے کلینک کوکھولنے پر اتائی ڈاکٹرگرفتار، مقدمہ درج

پیر 8 اپریل 2024 11:58

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) مظفرگڑھ کے پل اٹھاسی روڈ پر اتائی ڈاکٹر محمد سلیم کےسیل کئے گئے کلینک المعصوم کو انتظامیہ کی اجازت کے بغیر دوبارہ کھولنے پر اتائی ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا ہے کہ کاٹی گئی ایف آئی آر کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹ ادو ڈاکٹر رضا نے پل اٹھاسی روڈ پر اتائی ڈاکٹر محمد سلیم کے کلینک المعصوم کو 2 اپریل کو چھاپہ مار کر سیل کر دیا گیا تھا تاہم اتائی ڈاکٹر نے قانونی طریق کار اختیار کئے بغیر کلینک کو ازخود کھول لیا جس پر پولیس تھانہ سٹی کوٹ ادو نے ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر رضا کی مدعیت میں اتائی ڈاکٹر سلیم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 186،419،420 کے تحت مقدمہ درج کر کے اتائی ڈاکٹر سلیم کو گرفتار کر لیا ہے۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں