مظفرگڑھ میں ڈاکٹر کے ساتھ مسلح ڈکیتی کی واردات

پیر 8 اپریل 2024 11:58

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) مظفرگڑھ میں مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر ڈاکٹر سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق عبداللہ ہاسپٹل کوٹ ادو کے مالک ڈاکٹر صابر چنڑ اپنی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ کوٹ ادو کے علاقے پل اٹھاسی پر انہیں 2 نامعلوم مسلح ڈاکو ئوں نے اسلحے کے زور پر روک لیا اور ان سے موٹر سائیکل اور نقدی وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سٹی کوٹ ادو نے موقع واردات پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں