عید الفطر کی چھٹیوں میں بجلی کی بلا تعطل فرہمی کو ممکن بنایا جائے اور کسٹمز سروسز سنٹرز 24 گھنٹے الرٹ رہیں ، ایس ای میپکو سرکل مظفرگڑہ

منگل 9 اپریل 2024 23:00

مظفرگڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑہ انجینئرملک یعقوب احمدگدارا نے عیدالفطرکی سرکاری تعطیلات میں میپکوسرکل مظفرگڑہ کے افسران اورسٹاف کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں۔ سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑہ انجینئرملک یعقوب احمدگدارانے میپکوسرکل مظفرگڑہ کے افسران اورسٹاف کو ہدایت کی ہے کہ عیدالفطر کی چھٹیوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کوممکن بنایا جائے اور کسٹمرسروسزسنٹرز Iشکایات سنٹرززکاعملہ تینوں شفٹوں میں چوبیس گھنٹے الرٹ اورمستعدرہے اوردرج ہونے والی شکایات کاازالہ ہونے تک صارفین سے رابطہ رکھاجائے اورصارفین کی بجلی بحالی کی شکایات کا ازالہ ایمرجنسی بنیادوں پرممکن بنایاجائے۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لئے سب ڈویژنوں میں ٹرانسفارمرز ٹرالیاں تیار رکھی جائیں تاکہ کسی بھی علاقہ میں ٹرانسفارمر جلنے یاخراب ہونے کی صورت میں ٹرالی نصب کرکے بجلی کی سپلائی بحال کی جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کی سرکاری کی تعطیلات کے دوران چوبیس گھنٹے تین شفٹوں میں سٹاف سرکل، ڈویژن اور سب ڈویژن کے کسٹمرسروسزسنٹرز Iشکایات سنٹرز میں ڈیوٹیاں دیگا جبکہ متعلقہ ڈویژنوں کے ایگزیکٹوانجینئرز اور ایس ڈی اوز بھی عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات میں آن ڈیوٹی رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں