قوم مسلم لیگ ن کو جتوا کر نواز شریف سے ہونے والی زیادتی کا بدلہ لے گی ‘احسن اقبال

پچھلے پانچ سال میں نارووال میں تین یونیورسٹیاں بنائی ہیں، عوام آئندہ انتخابات میں خدمت کو ووٹ دیں

اتوار 15 جولائی 2018 19:20

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 78نارووال سے نامزد امیدوار پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوم مسلم لیگ ن کو جتوا کر نواز شریف سے ہونے والی زیادتی کا بدلہ لے گی نواز شریف ووٹ کی عزت کے لئے اپنی بیمار بیوی کو چھوڑ کر پاکستان آئے ووٹ کی عزت کا مطلب عوام کی عزت ہے لہذا اب عوام کا بھی فرض بنتا ہے اپنے ووٹ کی عزت کو بحال رکھنے کے لیی25 کو شیرکو ووٹ دے کے بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں ۔

یونین کونسل بار منگاہ گاؤں بھابرہ گجراں بددملہی میں الیکشن ہال اور کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی25سالہ سیاسی کیریئر میں ایسا جذبہ نہیں دیکھا جو نواز شریف کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔ ہماری سیاست ترقی اور خدمت کی سیاست ہے۔

(جاری ہے)

5سال میں ضلع نارووال کی شکل بدل گئی ہے۔ نارووال ایک پسماندہ ترین ضلع تھا ۔ آج تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

ہم نے پچھلے پانچ سال میں نارووال میں تین یونیورسٹیاں بنائی ہیں۔ عوام آئندہ انتخابات میں خدمت کو ووٹ دیں ۔ یہ مخلص لوگوں کی بستی ہے۔ ان کو پیسوں سے نہیں خریدا جا سکتا ۔ انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے۔ 25جولائی کو قوم مسلم لیگ ن کو جتوا کر نواز شریف سے ہونے والی زیادتی کا بدلہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام نواز شریف کے ساتھ ہے ۔

مسلم لیگ ن نے ملک سے دہشت گردی اور توانائی بحران کے خاتمے کی کامیاب جدوجہد کی ہے۔ اور تمام انتخابی وعدے پورے کیے ہیں ۔ اس پر عوام کا اعتماد آج بھی قائم ہے۔ الیکشن ہال کے افتتاح سے قبل پروفیسر احسن اقبال ، خواجہ محمد وسیم بٹ اور نعیم خان کاکڑ نے مین بازار بدوملہی کا دورہ کیا ۔ لوگوں نے پر جوش انداز میں ان کا استقبال کیا ۔ ان کی پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پھولوں کے ہار پہنائے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں