مسلم لیگ(ن) سے امتیازی سلوک نامناسب ہے‘احسن اقبال

ہمارا مقابلہ ظلم اور بیروزگاری سے ہے ‘سابق وزیر داخلہ کا جلسہ عام سے خطاب

اتوار 22 جولائی 2018 19:20

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے ‘جو کہ نامناسب ہے ‘ہمارا مقابلہ ظلم ، بربریت ، بیروزگاری اور جہالت سے ہے جس کو انشاء اللہ ہم شکست دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا مسلم لیگ(ن) کے راہنما احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ہر دور میں عوام کی خدمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

موٹر وے ، ہسپتالیں ، لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کے بحران کا خاتمہ کیا ۔ ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے (ن) لیگ نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو جواز بنا کر سزا دی جا رہی ہے ۔ نواز شریف نے اس ملک کو اندھیروں سے نکالا۔ دہشتگردی کا خاتمہ کیا اس بات کی سزا دی جا رہی ہے ان کو اور اب الیکشن سے چار دن قبل حنیف عباسی کو بھی تاحیات قید کی سزا سنا کر نااہل کر دیا گیا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے ۔ ۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں