اورکزئی پولیس میں ضم ہونے والے لیویز اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے رینک اپ گریڈیشن پر تحفظات کا اظہار

جمعہ 25 اکتوبر 2019 23:12

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2019ء) ضلع اورکزئی پولیس میں ضم ہونے والے لیویز اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے رینک اپ گریڈیشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں جونیئر کو ترجیح دی گئی ہے اور سینئر اہلکاروں کو نظر انداز کیا ہے ان خیالات کا اظہار سب انسپکٹر نسیم ایس آئی جہانزیب ایس آئی عبدالجنان حوالدار بسمہ اللہ خان و دیگر نے اورکزئی ہیڈ کوارٹر میں اپنے تحفظات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے الزام لگایا کہ ڈی پی او ضلع اورکزئی صلاح الدین کنڈی نے ہم کو ویریفیکیشن اور بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے حاضری لگانے کے بہانے اورکزئی ہیڈ کوارٹر جرگہ ہال میں بلایا مگر یہاں پر صورت حال اور تھی وہ ہم سے جونیئر کے رینک اپ گریڈیشن پر دستخط لینا چاہتے تھے جو کہ ہم نے انکار کرتے ہوئے نہیں کیا کیونکہ سینئر پر جونیئر کو ترجیح دے رہی ہے ابھی بھرتی ہوئے جونیئر اہلکاروں کو ترقی کے رینک لگائے جا رہے ہیں جبکہ سینئر اور پرانے اہلکاروں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس میں انضمام کے وقت ہم سے 22نکات پر بات کی گئی تھی جس میں رینک ٹو رینک ترقی شامل تھی مگر اس بات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے اپنے ہی مرضی سے نئے اور جونیئر اہلکاروں کو ترقی کے رینکس دئیے جا رہے ہیں جو کہ ہم کو قبول نہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ گورنر خیبر پختونخواہ اور آئی جی خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہمارے اس سنگین مسئلے کو جلد از جلد حل کرے بصورت دیگر ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں