اورکزئی: ہیضہ کی وباء اور جانوروں کے لمپی سکین بیماری کیلئے ادارے متحرک ہیں فری میڈیکل کیمپس قائم

بدھ 24 اگست 2022 23:25

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2022ء) ہیضہ کی وباء اور جانوروں کے لمپی سکین بیماری کیلئے ادارے متحرک ہیں فری میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے ہیں لوئر اورکزئی انجانی سمیت مختلف علاقوں پر ہیضہ وبائی آئی ہے وباء کی روک تھام کیلئے ہر علاقے میں میڈیکل ٹیمیں متحرک کئے ہیں عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی میںکسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع اورکزئی عدنان فرید نے کہا ہے کہ قبائلی ضلع اورکزئی کے مختلف علاقوں انجانی میں ہیضے کے وباء آئی ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں افراد بچے متاثر ہو چکے ہیں اس وباء کے روک تھام اور مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر محکمہ صحت اورکزئی ڈی ایچ او ڈاکٹر عدنان کی نگرانی میں میڈیکل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اب حالات نارمل ہیں مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے فری علاج کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ دوسری جانب جانوروں میں لمپی سکین بیماری ائی ہیں جس کیلئے محکمہ لائیو سٹاک نے ڈاکٹر بھیجے ہیں جو جانوروں میں ویکسینیشن کررہے ہیں اور اس کے ساتھ روزانہ کی بنیادوں پر ایک ایک گائوں میں میڈیکل کیمپ لگا رہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد اس پر قابو پا لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں