اورکزئی سکاؤٹس کی جانب سے کلایہ سپورٹس کمپلیکس میں تین روزہ روایتی سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر

بدھ 28 ستمبر 2022 20:53

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2022ء) اورکزئی سکاؤٹس کی جانب سے کلایہ سپورٹس کمپلیکس میں تین روزہ روایتی سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیرہوگیا۔سپورٹس فیسٹیول میں والی بال، کرکٹ، رسہ کشی ،کبڈی،تیر اندازی اور سائیکل ریس کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں پاکستانی اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

فیسٹیول میں روایتی کھانوں اور علاقائی سازو سامان کے سٹال بھی لگائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کمشنر کوہاٹ ڈویژن جاوید مروت کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل تسنیم، ڈی سی اورکزئی عدنان فرید اور ڈی پی او نثاراحمد خان سمیت قبائلی مشران یوتھ اور سکول کے بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر کراٹے اور جمناسٹک کے کرتب بھی دکھائے گئے جس پر پروگرام کے شرکاء نے خوب داد دی ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی کا دارومدار امن سے جڑا ہوا ہے، اورکزئی میں سپورٹس فیسٹیول اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں پر مکمل امن قائم ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں