ڈیوائس نصب کر میٹر ریورس کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:35

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) پولیس نے بجلی کے ڈیجیٹل میٹروں میں ریموٹ ڈیوائس نصب کر میٹر ریورس کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار،درجنوں ریموٹ ڈیوائس اور جدید آلات بھی برآمد۔ میپکو نے انٹیلی جنس اداروں اور پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر پنجاب کے اضلاع میں واپڈا کے ڈیجیٹل میٹروں میں ریموٹ ڈیوائس نصب کر کے میٹر ریورس کرنیوالے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایکسین واپڈ خالد سیال نے ایس ڈی او خالد پرویز اور ایس ڈی او مقصود میمن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران بتایا کہ میٹر ریوسر شعبان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کا بھائی رمضان فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے،ملزم نے فیکٹریوں،زرعی ٹیوب ویل،ہوٹلوں اور بڑے گھروں کے میٹروں میں لوپ لگانے اور ریورس کرنے کا اعتراف کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم نے درجنوں ٹیمپرڈ کنکشن کی نشاندہی بھی کی ہے،ملزم کے قبضہ سے ریموٹ ڈیوائسز اور جدید آلات بھی برآمد کیے گئے،مزید تحقیقات جاری ہیں اگر اس میں کوئی واپڈا کا اہلکار ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کریں۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ چکبیدی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں