جمہوریت کیلئے کلثوم نواز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، احمد رضا خاں مانیکا

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:15

پاکپتن۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) بیگم کلثوم نواز کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ،جمہوریت کیلئے کلثوم نواز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،بیگم کلثوم نواز کی وفات پر ہر آنکھ اشکبار ہے، ان کی وفات کسی سانحہ سے کم نہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں احمد رضا خاں مانیکا نے جاتی امراء روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دلی دکھ ہوا، بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کیلئے خدمات اور مارشل لاکے دور میں انتہائی بہادرانہ انداز میں پارٹی کو یکجا کرنے پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر شریف خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی کلثوم نواز جوار رحمت میں جگہ دے ۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں