وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بز دار سستے انصاف کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر احمد کمال

جمعرات 23 جنوری 2020 18:43

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بز دار سستے انصاف کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں کھلی کچہریاں سستا انصاف کی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ،، اجتماعی کاوشوں کی بدولت اور جہد مسلسل تمام ممکنہ مسائل حل کیے جا سکتے ہیں ، کھلی کچہریوں کے انعقاد کی بدولت عوام اور اداروں کے درمیان فاصلے بھی کم ہو رہے ہیں جس سے خوشگوار فضاء قائم ہو رہی ہے عوامی مسائل حل کے ثمرات سے ہر شہری مستفید ہو سکے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان ، ڈی پی او صاجزادہ بلال عمر نے ہفتہ وار نور پور 93/D رورل ہیلتھ سنٹر میں منعقدہ کھلی کچہری میں عوامی مسائل کے حل کے سلسلہ میں درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا اور ان پر عمل درآمد کیلئے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے انتظامیہ اور ڈی پی او صاجزادہ بلال عمر نے پولیس سے متعلق مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہد ایات جاری کیں ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ سائلین جن مشکلات کا شکار ہیں ان کے مسائل میرٹ ترجیحات کے مطابق ترجیح بنیادو ں پر حل کریں ، انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات جاری کیں عوامی مسائل کو تحمل مز اجی کے ساتھ سنیں اور سچائی اور میرٹ کی بنیاد پر انصاف فراہم کرتے ہوئے صرف اور صرف حقیقی مسائل حل کریں ، علاوہ ازیں اس موقع پ اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن خاور بشیر ،ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفسیر محمد ارشاد ، اسسٹنٹ اکاونٹس آفسیر چوہدری محمد اشرف ،ڈی آئی او سید سلمان حسین ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیرڈاکٹر ریاض احمد ، ایڈ یشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد رشید ، ویٹر نر ی ڈاکٹر محمد احمد فاضل ، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ بلال شوکت ، اسسٹنٹ ٹیکنیکل محمد اقبال ، ڈی او سپورٹس فیصل عمران وٹو ، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر افضل بشیر مرزا سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ،ڈی پی او صاجزادہ بلال عمر نے کہا کہ ضلع پاکپتن کو منشیات فری بنایا جائے گا ، پولیس اور عوام کے باہمی اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط کریں گے ، پولیس عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے کوئی بھی اقدام کرنے سے گریز نہیں کرے گی ، عوامی مسائل حل کرنے کیلئے عوام کا اداروں کے ساتھ تعاون از حد ضروری ہے ، انہوں نے والدین سے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو بہتر طریقے سے پرورش ونہگبانی کریں اور ان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں ، عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے چھوٹی چھوٹی رابطہ سڑکوں پرپولیس چوکیاں بھی بنائی جا رہی ہے جس سے جرائم کی شرح میں خاظر خواہ کمی آئے گی، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ حکومت سب تحصیل نور پور کو ماڈل تحصیل بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے اور اس سلسلہ میں گرلز اینڈ بوائز کالج بنانے ، نکاسی آب ، واٹر فلٹریشن اورکوڑا کرکٹ کی تلفی کیلئے ڈمپنگ سائیڈ کی ترقیاتی سکیموں پرجلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا ، سندھے خان روڈ کی تعمیر و مرمت بھی کی جائے گی ، عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ، تمام اداروں کے افسران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے نیک نیتی اور دلجمعی سے کام کریں اور ان کے حقیقی مسائل میرٹ ترجیحات کے مطابق حل کرنے کیلئے ثمر آور اقدام کریں ۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں