پاکپتن، پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، دپٹی کمشنر

ہفتہ 15 فروری 2020 22:12

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور پولیو کے مکمل خاتمے یہ جنگ جاری رہے گی، قوم کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے پولیو تدارک نا گزیر ہے۔ یہ باتیں انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پولیو مہم 17تا 21فروری کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض ،ایڈمن آفیسر عبدالباسط ،اور ایچ آر آفیسر ڈاکٹر خرم کیانی سمیت دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیو ویکسینیشن کیلئے 779ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ پانچ سال تک کے 334739بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو ویکسئین کے قطرے پلائیں گی، پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی بھی فراہم کی جائے گی تاکہ پولیو تدارک کے اس مشن کو کامیابی کے ساتھ پایا تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی کے مختلف وارڈز ،آئی سی یو اور ڈریسنگ روم کا دورہ کیا اور مریضوں سے باز پرس کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز ،عملہ کو بھرپور انداز میں کام کرنے کی ہدایت کی۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں