[ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر حق دو تحریک پنجگور کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے تاریخ پاور شو کرے گی،مولانا ہدایت الرحمن

ہفتہ 11 نومبر 2023 20:40

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2023ء) حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے پنجگور میں حق دو تحریک پنجگور کے ضلعی آرگنائزر ملا فرہاد ڈپٹی آرگنائزر حافظ سراج احمد جماعت اسلامی کے امیر حافظ صفی اللہ جماعت اسلامی پنجگور کے صوبائی امیدوار قاضی عبدالواحد حق دو تحریک پنجگور کے ضلعی ترجمان منیر سنجرانی عارف مول جان ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور میں شمولیت در شمولیت کرنے والوں نے ہر دور میں عوام کو دھوکہ دیا ہے کہ ہم یہ کریں گے وہ کریں گے لیکن پنجگور میں نہ امن وامان نہ اسپتال نہ ایجوکیشن نہ صاف شفاف روزگار نہ انٹرنیٹ نہ پانی نہ بجلی نہ دیگر بنیادی سہولیات دے سکے روزانہ کی بنیاد پر شمولیت جاری ہیں پنجگور کی انتی ابادی نہیں اتنی شمولیت ہے انہوں نے کہا ہے کہ آنے والے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر دس دسمبر میں حق دو تحریک پنجگور کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے تاریخ پاور شو کرے گی انہوں نے کہا ہے کہ مکران میں واحد سیاسی جمہوری تحریک حق دو تحریک ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے اپنے حقوق کی حصول کیلئے قانونی آئینی طور پر جدوجہد کررہی ہے تمام جدوجہد ہمارے بنیادی حقوق کیلئے تھے اور طویل جدوجہد رہیں گے ان میں کوئی غیر آئینی نہیں ہیں قید و بند سلاسل سے ہم گھبرائے والے نہیں ہیں اپنی بنیادی حقوق کے حوالے سے بلوچستان کے مختلف اضلاع و ملک کے دیگر مقامات پر اپنی آواز بلند کی ہے اور کئی بار احتجاجی ریلی دھرنے کی صورت میں کئے تھے انہوں نے کہا ہے کہ ہے کہ مکران کے بارڈر سائل سمندر ہمارے روز گار کا ذرائع ہے لیکن ملک کے ادارے نہیں چاہتے ہیں کہ یہاں غریب عوام روزگار کرے ہم نے یوفون وارد دیگر موبائلز کے پیکجز سننے ہیں لیکن یہاں کے زمہ داروں نے غریب عوام کا حق چھین کر بارڈر کے کاروبار کو پیکج پر کردیا ہے بااثر لوگ روزانہ پیکج پر ٹرپ لگوائیں اور غریب پچاس دن تک انتظار کریں انہوں نے کہا ہے کہ اگر سرکار تمام کراس پوائنٹ کھولے کاروبار کے ساتھ اشیا خوردونوش کی اجازت دے تو کیا جاتا ہے لیکن نہیں چاہتا ہے کہ یہاں کے غریب عوام روزگار کرے چند فاصلے پر گیس روغن آٹا سستا دستیاب ہے لیکن یہاں دگنی قیمیت میں فروخت ہورہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ سالوں سال بلوچ نوجوان لاپتہ ہیں انکے لواحقین سرپا احتجاج ہیں کوئی سننے والا نہیں ہے انتہائی ظلم کا مقام ہے انہوں نے کہا ہے کہ مختلف مقامات پر آج بھی غیر ضروری چیک پوسٹوں سے عوام کی تذلیل کی جارہی ہے کوئے دامن اسپتال اسکولوں پر چیک پوسٹوں کا مقصد کیا ہے انہیں اٹھایا جائے انہوں نے کہا ہے کہ ملک ایران سے چار روپے میں فی یونٹ خریدتا ہے اور ہمیں پچاس روپے چودہ قسم کے ٹیکسوں کے ساتھ بھیچتا ہے واپڈا کی دیگر بدمعاشیاں اپنی جگہ قائم ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور میں نواز شریف و آصف زرداری کی طرزِ سیاست باری باری کی چل رہی ہے لیکن کوئی مسائل حل نہیں ہورہے ہیں پنجگور کے مسائل کا حل متبادل قیادت سے حل ہونگے وہ قیادت حق دو تحریک صوبے بھر میں آنے والے الیکشن میں میدان میں اتارے گی بلوچ قوم کا بہتر مستقبل حق دو تحریک سے منحصر ہے ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں