نیشنل پارٹی پنجگور نے بی این پی کے الزامات مسترد کردیئے

بی این پی عوامی اپنے ماہ کے حکومت کی ناقص اور بدترین کارکردگی سے عوام کے اندر اعتماد کھوجانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، بیان

جمعرات 11 اپریل 2019 22:04

کوئٹہ+پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2019ء) نیشنل پارٹی پنجگور نے بی این پی عوامی کے حالیہ خود ساختہ پریس کانفرنس میں نیشنل پارٹی پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی عوامی اپنے 9ماہ کے حکومت کی ناقص اور بدترین کارکردگی سے عوام کے اندر اعتماد کھوجانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے بی این پی عوامی اور انکی مفاد پرست لیڈرز کو یہ سمجھ لینا چا ہیے یہ دور صرف زبانی جمع خرچ کا دور نہیں بلکہ عوام کی میڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے عوام کی فلاح وبہبود پر توجہ دیں اس وقت بی این پی عوامی اپنے اھل حیال کے ساتھ حکومت میں شامل ہیں لیکن انکی 9ماہ کی کارکردگی سے پنجگور کے عوام انتہائی مایوس ہوچکے ہیں انکی ناقص اور مایوس کن کارکردگی سے عوام دوبارہ برترین حالات سے دوچار ہوگئے ہے بی این پی عوامی کے صوبائی وزیر کی زمینوں پر قبضے کی منصوبہ بندی سے عوام اپس میں دست وگریبان بن کر جنگی حالات سے دوچار بن گئے ہیں بی این پی عوامی کے لاڈلے ورکر برسرے بازار اعلان کرکے عوام کو قتل کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں نیشنل پارٹی نے کہا کہ نیو کمپیلکس چتکان بازار پنجگور کے تاجر برادری اور مسقط دوبئی میں محنت مزدوری کرنے والے پنجگور کے شہریوں کی ملکیت ہے جنہوں نے اپنے خون پسینے کی کمائی خرچ کرکے 1986 میں نیوکمپلیکس کی بنیاد رکھی ہے بی این پی عوامی کے بدنام زمانہ زمین چور نیب زدہ لیڈر اسداللہ کا نیوکمپلیکس میں کوئی کردار نہیں ہے اسداللہ سدوزئی نے اپنے دور ضلعی ناظم کے نیوکمپلیکس کے حصہ داروں سے نیو کمپلیکس کو چھننے اور اپنے نام کرانے کی کوشش کی جیسے پنجگور کے سیاسی جماعتوں اور عوام نے ملکر ناکام بنا دیا جس کے ردعمل میں اس وقت کے ضلعی ناظم اسداللہ سدوزئی نے نیوکمپلیکس کی دوکانوں کے تیاری کے کام میں مداخلت کرکے رکاوٹ پیدا کیا اسکے بعد اسداللہ سدوزئی جب صوبائی وزیر زراعت بن گئے تو اس دوران دوبارہ نیوکمپیلکس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو دوبارہ عوام نے سخت مزاحمت کیا جس پر اسداللہ سدوزئی کو ناکامی ہوئی اس ناکامی کے بعد اسداللہ سدوزئی نے اپنے قبضہ گیری کو مزید دوام بخشنے کیلئے پنجگور کے افیسرز کلب محکمہ زراعت کے اراضی تحصیلدار پنجگور کے رہائشی سرکاری کوارٹر کو قبضہ کرکے مارکیٹ بنا لیا اسی دوران انہوں نے پنجگور کے مشہور ومعروف پولیس گروانڈ کو مارکیٹ میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جس پر سیاسی جماعتوں عوام اور اسپورٹس مینوں نے مزاحمت کرکے انکے ریتی بجری سے لوڈ گاڈیوں کو واپس کرکے انکی عزائم کو ناکام بنا دیا جس کی گواہ خود سابق ضلعی ناظم نوراحمد ہے جو اج چند مراعات کی خاطر اپنی ضمییر کا سودا کرکے اپنی زبان سے مکر کرانتہائی چالاکی سے دوسروں پر الزام لگا رہا ہے نیشنل پارٹی نے کھبی بھی سیاست کو زاتی مفاد کیلئے استعمال نہیں کیا ہے ہمیشہ قومی مفادات کا تحفظ کیا ہے نیشنل پارٹی نے کہا کہ بلوچستان کی سیاست میں ہمیشہ اسداللہ سدوزئی متنازیہ شخصیت کے روپ میں کھل کر سامنا ایا ہے انہوں نے اپنی زاتی غرض اور مفاد کیلئے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کیا ہے اسداللہ سدوزء نے اپنی زاتی مفاد کیلئے اپنے اکابرین جنہوں انکی انگلی پکڑ کر سیاست کے میدان میں داخل کیا انھیں بھی نہیں بخشا ہے اسداللہ سدوزئی کی قوم دشمن وطن فروش سرگرمیوں کی وجہ سے جب انھیں بی این ایم سے نکالاگیا تو انہوں نے بلوچستان کے بزرگ سیاسی رہنما سردار عطااللہ مینگل کے پاں پکڑ کر سہارہ دینے کی التجا کی تو سردار عطا اللہ مینگل نے انھیں سہارہ دیکر بی این پی میں لایا تو اسداللہ سدوزئی نے تھوڈے ہی عرصے میں سردار اخترجان مینگل کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں کروڈوں روپے لیکر بی این پی کو دولخت کردیا اور جاتے ہی بلوچستان کے بزرگ رہنما سردار عطاہ اللہ مینگل کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرکے امروں سے داد وصول کیا اور اس دوران اسداللہ سدوزئی قوم پرست سیاستدانوں میں واحدشخص تھا جو اس ملک کے امروں کیلئے پسندہ ترین شخصیت سے پہچانے لگے سردار اختر مینگل کے حکومت کے دوران جب انھیں صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ کا منصب ملا تو انہوں نے اپنی روایت کو جاری رکھتے ہوئے خوب کرپشن کا بازار گرم رکھا کرپشن اور زمینوں پر قبضہ کے جرم ثابت ہونے پر جب انھیں نیب کی طرف وارٹ گرفتاری جاری ہوا تو اسداللہ سدوزئی نیب کے خوف سے ڈر کر ایک ڈانبر کے ڈرم میں چھپ کر لانچ میں سوار ہوکر دوبئی فرار ہوگیا جب نواز شریف کی تختہ الٹ کر فوجی امر جنرل مشرف نے اقتدار پر قبضہ کیا تو اسداللہ سدوزئی نے جنرل مشرف کے ریفریڈم میں ساتھ دینے کے معاہدے کے تحت دوبارہ ملک میں اکر جنرل مشرف کی ریفریڈم میں حصہ لیکر معاہدے کے عیوض اپنے نیب کیسزز کا خاتمہ کرکے چند امروں کی حمایت یافتہ لوگوں سے ملکر بی این پی عوامی تشکیل دے کرہمیشہ انکی پالیسوں پر عمل پیرا ہو کر بلوچ قوم پرستی کی سیاست میں دھڑہ بندی میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں جو اج بھی جاری ہے مشرف کی دور میں جب مشرف نے فوجی اپریشن کے دوران بلوچ قوم کے عظیم قائد نواب اکبر خان بگٹی کو شہید کرکے مشرف نے نواب بگٹی کی شہادت پر جشن منانے کا سلسلہ شروع کیا اور بلوچستان سوگ منا رہا تھاتو اسداللہ سدوازئی نے شہید نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت کی پہلی برسی پر پنجگور پولیس گراونڈ میں جشن پنجگور کے نام سے جشن کا انعقاد کرکیاپنی بلوچ دشمنی کا واضع ثبوت فراہم کیا نیشنل پارٹی نے کہا کہ اسداللہ سدوزئی کی کردار اور گفتار کی دوغلہ پن سے نہ صرف پنجگور بلکہ پورے بلوچستان اچھی طرح واقف ہیں انکی اپنے اقاں کی ایما پر سیاسی پارٹیوں کے اندر تقسیم کاری کا سلسلہ یہاں تک نہیں روک سکا ہے جب 2018 کی الیکشن میں اس ملک کے اصل حاکموں نے فراڈ الیکشن کرکے اپنے چہیتوں کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی مکمل فیصلہ کرلیا تھا تو اس دھاندلی شدہ فراڈ الیکشن میں اسداللہ سدوزئی کانام سے بھی اتفاق کرکے دھاندلی کے زریعے اسداللہ سدوزئی کو کامیاب کروایا جنہوں نے کامیاب ہوتے ہی دوسرے جماعتوں قطع تعلق کی وجہ سے اہمیت نہ ملنے کے باعث اپنی ہی جماعت کو وزارت کی نظر کرکے خود کو وزیر اور اپنے اھل حیال کو اسپیشل سیٹ میں لانے کیلئے اپنی ہی جماعت کو تقسیم کرکے سیاست میں انوکھا مثال قائم کرکے کوئی بھی شرمندگی محسوس نہیں کیا نیشنل پارٹی نے کہا کہ پنجگور کے تمام عوامی وسرکاری زمین واملاک قومی امانت ہیں یہ کسی کی جاگیر نہیں ہیں عوامی اور سرکاری املاک کو بچانے کیلئے نیشنل پارٹی کسی قربانی سے دریخ نہیں کریگی اسداللہ سدوزئی نیو کمپلیکس پر قبضہ جمانے کیلئے نظرلگا کر نت نئے منصوبے اور بہا نے تلاش کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن نیشنل پارٹی کی موجودگی میں اسداللہ سدوزئی کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگا نیشنل پارٹی پنجگور کے عوام کو گوش گزار کررہی کہ اسداللہ سدوزئی نیوکمپلیکس میں نظریں جمانے کے ساتھ پولیس میں موجودہ ڈی پی او کی سربراہی میں پولیس لائن نزد مرکزی جامع مسجد کی صفائی شروع کردیا جو عنقریب پولیس کی تعمیراتی کام کا نام دیکر قبضہ کرکے مارکیٹ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے لیکن نیشنل پارٹی واضع کرتی ہے کہ وہ کسی ایسے منصوبوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیگی نیشنل پارٹی عوام سے ملکر پولیس لائن کی قبضہ کو ناکام بنا دیگی نیشنل پارٹی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ضلع کے سربراہ ہوتا ہے یہ عہدہ ایک غیر جانبدار سرکاری عہدہ ہے لیکن افسوس ڈپٹی کمشنر پنجگور اپنی سرکاری عہدے کو ناجائز استعمال کرکے پنجگور کے غریب کاروباری لوگوں زاتی زمینوں پر کام کرنے کیلئے پابندی لگا کر چوروں کی طرح رات کو نیوکمپلیکس کے دوکانوں کی تھوڑ پھوٹ کررہی ہے بحیثیت ڈپٹی کمشنر ایک صوبائی وزیر کی قبضہ گیریت کو دوام بخش رہی ہے اگر صوبائی وزیر کو نیوکمپلیکس میں سہولت فراہم کرنا ہے تو صوبائی وزیر کو کسی نے نہیں روکا اگر وہ نیو کمپلیکس میں پانی سڑک سیورئج لائن بنانا چاھتی ہے تو اسکو کسی نے پابندی نہیں لگائی ہے لیکن جو غریب لوگ اپنی دوکانیں تعمیر کرنا چاھتی اس پر کیوں پابندی ہے بی این پی عوامی اور اسداللہ سدوزئی جب بھی اقتدار میں اتی ہے وہ پنجگور میں کشت وخون کا ماحول پیدا کرکے عوام کی زہنوں کو پنجگور کی مسائل سے توجہ ہٹاکر دوسرے کاموں میں الجھا کر اپنی لوٹ مار اور کرپشن کو گرم کرنا چاھتی ہے نیشنل پارٹی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ وزیراعلی بلوچستان چیف سکیرٹری بلوچستان اور کمشنر مکران سے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور اسسٹنٹ کمشنر پنجگور کی اختیارات کے غلط استعمال پر برطرف کرکے نیوکمپلیکس کے حقیقی حصہ داروں کو انصاف فراہم کرکے نیوکمپلیکس کمیٹی کو نیو بازار کی بحالی میں مدد کریں

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں