اسسٹنٹ کمشنر پنجگورحافظ رضوان قادر نے چتکان بازار میں شارجہ شاپنگ مال کا افتتاح کر دیا

پیر 11 مارچ 2024 20:05

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر پنجگورحافظ رضوان قادر نے چتکان بازار میں شارجہ شاپنگ مال کا افتتاح کر دیا اس موقع پر انجمن تاجران کمیٹی کے نمائندے حاجی نورانی عطاء محمد لعل دوست اور دیگر انکے ہمراہ تھے اسسٹنٹ کمشنر نے فیتہ کاٹ کر مارکیٹ کی خیروبرکت کے لئے خصوصی دعا کرایا ۔مارکیٹ کے اونرز حاجی محمود حاجی رفیق بشیراحمد اور احمد جان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

شارجہ شاپنگ مال جدید طرز پر تعمیر کیاگیا ہے جس میں جدید دکانیں ،ریستوران اور رہائشی کمرے بھی موجود ہیں اور یہ پنجگور میں اپنی نوعیت کا واحد مارکیٹ ہے جو کراچی اور ملک کے دیگر شہروں کے مارکیٹوں کی طرز پر تعمیر کیاگیا ہے مارکیٹ کے اونر حاجی محمود نے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم یہ سرمایہ پنجگور سے باہر بھی لگا سکتے تھے جہاں ہمیں زیادہ منافع بھی مل سکتا تھا مگر ہم نے ایسا نہیں کیا بلکہ اس نیت پر کہ ہمارے جو نوجوان بے روزگار ہیں اور وہ اپنے پاوں پر کھڑا ہونا چاہتے ہیں مگر بازار میں انہیں کاروبار کے لئے دکانیں نہیں مل رہی کیوں نہ ہم ان کی یہ مشکل آسان بنادیں اس غرض سے یہ مارکیٹ بنایا گیا ہے ظاہر ہے اس سے ہمیں بھی فائدہ ہوگا اور ساتھ میں عوام کو بھی ایک خوبصورت مارکیٹ جس میں وہ اپنے تمام ضرورت کی چیزیں ایک ساتھ خریدسکیں گے بنادیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں کرایہ کے لئے دکانیں خالی ہیں اور ساتھ میں کرایہ داروں کے لئے ایک خاص مدت تک رعایت بھی رکھی گئی ہے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کاروبار کے خواہشمند افراد رجوع کرسکتے ہیں مارکیٹ کے افتتاح کے موقعے پر لوگوں کو کھانا بھی کھلایا گیا۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں