نگران پنجاب حکومت تحریک انصاف کے اشاروں پر ناچ رہی ہے،شہبازشریف
انتخابات کے موقع پر ہمارے مینڈیٹ کوتبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو اسے کسی صورت تسلیم نہیںکریں گے،نیب کی کارروائیاں (ن) لیگ کو دیوار سے لگانے کے لیے ہورہی ہیں،صدر مسلم لیگ (ن) تحریک انصاف اور نگران پنجاب حکومت ایک ہے، ان میں کوئی فرق نہیں، نگران وزیراعلیٰ کے ریکارڈ اٹھاکر دیکھ لیں، ان کے مسلم لیگ (ن) کیخلاف بیانات ہیں،پریس کانفرنس
جمعہ 20 جولائی 2018 20:04
(جاری ہے)
مسلم لیگ (ن) کے صدر نے الزام لگایا کہ پنجاب کی نگران حکومت تحریک انصاف کو سپورٹ کررہی ہے اور اس کے احکامات پر ناچ رہی ہے جب کہ الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔
شہبازشریف نے کہاکہ تحریک انصاف اور نگران پنجاب حکومت ایک ہے، ان میں کوئی فرق نہیں، نگران وزیراعلیٰ کے ریکارڈ اٹھاکر دیکھ لیں، ان کے مسلم لیگ (ن) کیخلاف بیانات ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف ووٹ اور خدمت کی عزت کے لیے آئے، 13 جولائی کو پیمرا نے ہمیں کوریج نہ دینے کے لیے ٹی وی چینلز پر پابندی لگائی لیکن وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔شہبازشریف نے کہا کہ ووٹ کی پرچی کا احترام کیا جائے، ننگے طریقے سے ہمیں دیوار سے لگانا کہاں کا انصاف ہے، رائے عامہ ہمارے حق میں ہے، ہم الیکشن جیت رہے ہیں، اگر الیکشن شفاف ہوئے تو پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاق میں ہماری حکومت ہوگی۔ان کا کہنا تھاکہ موقع ملا تو ملک کو ترکی اور ملائیشیا کے ہم پلہ لانے کے لیے اپنی جان لگادیں گے، جب مہاتیر محمد نے ملائشیا کو بدل دیا تو ہم اپنے ملک کو کیوں نہیں بدل سکتے، بھارت بھی ہم سے بہت آگے نکل گیا ہے وہ اب ہم سے صرف ایٹمی قوت ہونے کی وجہ سے ڈرتا ہے۔شہبازشریف نے عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ انہیں بہتان خان اس لیے کہتا ہوں کہ وہ بہت جھوٹ بولتے ہیں، انہوں نے خیبرپختونخوا میں نہ اسپتال بنایا، نہ سڑکیں، کالج اور فرانزک لیب، اگر وہ کہہ دیں کہ وہ پشاور کو لاہور بنادیں گے تو میں اپنا کیس واپس لے لوں گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے جھاڑوبھی خریداہو تواس کے کاغذات کی بھی جانچ پڑتال ہوتی ہے لیکن نیب کو پشاورکابی آرٹی نظرنہیں آتا جہاں منصوبے کی لاگت38ارب سے 68ارب تک پہنچ گئی لیکن نیب نے کچھ نہیں کیایہ تو شکر ہے کہ پشاورہائیکورٹ نے تحقیقات کے احکامات جاری کردئیے ایک کالے لسٹ والی کمپنی کو ٹھیکہ دیاگیا کیااس کالی لسٹ والی کمپنی کو کالاپانی نہیں بھیجناچاہئے تھا منصوبے کی لاگت میں کیوں اضافہ ہوا اورنہ ہی منصوبہ وقت پرمکمل ہوا مسلم لیگ ن کوحکومت ملتی ہے تو انشاء اللہ اس منصوبے کا افتتاح ہم کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی فیصلوں کااحترام کرتے ہیں اور ان کے ہر حکم کی تعمیل کی گئی ہے ن لیگ ووٹ کے تقدس اور بحالی کیلئے تگ ودوکررہی ہے یادرکھ لیں ہمارے مینڈیٹ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو اسے کسی بھی صورت تسلیم نہیں کیاجائے گاقبل ازیں شہبازشریف بلورہائوس گئے اورہارون بلورکی شہادت پر غلام بلور کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا انہوں نے ملک میں دہشتگردی کیخلاف جنگ اور جمہوریت کیلئے بلورخاندان کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت ٹرانس پشاور اور کیپوما کا اجلاس
کمشنر پشاور کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، بیروزگار نوجوان کو نوکری اور بچوں کی سرکاری اخراجات ..
کمشنر پشاور ڈویژن کا جمرود کا دورہ، خیبر پاس اکنامک کوریڈور کیلئے مختص مقامات سمیت اکنامک زون اراضی ..
سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کے ہمراہ آر ٹی اے ملاکنڈ کا دورہ
وزیرصحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
پنجاب کی ڈرامہ کوئین مریم نواز نے پولیس کے روپ میں جلوہ گر ہوکر ایک نئی قسط ریلیز کردی ،بیرسٹر ڈاکٹرسیف
عمران خان کی فلاحی ریاست کے قیام کے وژن کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ملک ..
کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروںکو دیگر بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں لائینگے ،ْ رحمان ..
پشاور کی عظمت رفتہ اور رونقیں بحال کرینگے ،ْ حاجی زبیر علی
گندھارا ہندکو اکیڈمی کی 4کتابیں ایوارڈز کے لئے نامزد ّ
صحتمند معاشرے اور بیماریوں کو جڑ سے اکھارنے کیلئے شعبہ صحت میں تحقیق انتہائی ضروری ہے، حاجی غلام علی ..
عوامی شکایات پر فوڈ اتھارٹی کے صوبہ بھر میں ہسپتالوں کی کنٹینر پر چھاپے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار