انٹرڈسٹرکٹ وانٹراڈسٹرکٹ مسافر پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل مزید 7دن کیلئی12اپریل بروز اتوار تک معطل رہے گی

اتوار 5 اپریل 2020 21:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) خیبر پختونخوا حکومت کے احکامات کی روشنی میںانٹرڈسٹرکٹ وانٹرا ڈسٹرکٹ مسافر پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل مزید7دن کیلئی12اپریل بروز اتوار تک معطل رہے گی تاہم اس کا اطلاق مال بردار گاڑیوں اور ذاتی نجی گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ ریلیف کی جانب سے اتوار کے روز جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق مذکورہ پبلک ٹرانسپورٹ کے تمام اڈے اور گاڑیوں کے ٹرمینلز بند رہیں گے تاہم کارگو ٹرانسپورٹ یعنی سامان لے جانے والی گاڑیوں کو انٹرڈسٹرکٹ وانٹراڈسٹرکٹ کے راستوں پر بغیر کسی رکاوٹ کے گاڑی چلانے کی اجازت ہوگی، تمام فارورڈنگ ایجنسیوں کو تین افرادپر مشتمل عملے کیساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی ۔

مذکورہ بالا حکم نجی گاڑیوں لاگو نہیں ہوگا تاہم اپنی ذاتی و نجی گاڑیوں میں سفر کرنے کا خواہاں افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوران سفرسماجی رابطے سے گریز کرنے ودیگر اختیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں اور دوران سفر جراثیم کش اسپرے اپنے پاس رکھے تاکہ سفر کے دوران ہاتھوں پر لگایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں