میئر پشاور حاجی زبیر علی کی شمالی وزیرستان میں خود کش حملے اور پشاور میں سکھوں کے قتل کی مذمت

پیر 16 مئی 2022 23:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے شمالی وزیرستان میں خود کش حملے اور پشاورمیں سکھوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے افراد اور سکھوں کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں جبکہ ایسے واقعات سے سیکورٹی اہلکاروں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کی تاریخ لا زوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے ۔ انہوں نے پشاور میں سکھوں کے قتل پر ا فسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔ انہوں نے متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کریں اور واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں