پنڈی گھیب، باپ اور بیٹا مسلسل چار سال تک نوجوان لڑکی کو قید کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے

o پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا

اتوار 12 مئی 2019 20:05

‘پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2019ء) باپ اور بیٹا مسلسل چار سال تک نوجوان لڑکی کو قید کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق صباء نامی لڑکی نے پولیس کوتحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ ضمیر حسین نے مجھے شادی کرنے کا جھانسہ دے کر پنڈی گھیب بلوایا۔

(جاری ہے)

ضمیر حسین نے مجھ سے نکاح کرنے کی بجائے مجھے گھر میں قید کر دیا۔چار سال تک بغیر نکاح کے دونوں باپ اور بیٹا مجھ سے زبر دستی زناء کرتے رہے۔ تین بار میرا حمل ضائع کروایا۔ ضمیر حسین اور امیر حسین دونوں مجھے جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے۔ میں نے قید سے بھاگ کر بڑی مشکل سے جان بچائی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے یتیم لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دونوں ملزمان باپ اور بیٹے کو چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں