ّپنڈی گھیب ،رجسٹریشن نہ کرانیوالے ہیئرڈریسرز او ر بیوٹی پارلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اتوار 28 جولائی 2019 19:21

ٓ پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2019ء) رجسٹریشن نہ کرانے والے ہیئررڈریسرزاور بیوٹی پارلرز کیخلاف 31جولائی کے بعدسخت قانونی کاروائی کا فیصلہ۔ صفائی و حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری نہ کرنے والے ہیر ڈریسرز اور بیوٹی پارلرز ہیپپاٹائٹس بی ، سی اور ایچ آئی وی ایڈز سمیت دیگر موذی امراض پھیلانے کا سبب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے 31جولائی تک رجسٹریشن نہ کروانے والے ہیئر ڈریسرز شاپ اور بیوٹی پارلرز کیخلاف کاروائی کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ضلع اٹک سمیت صوبہ بھر کے ہیئر ڈریسرز اور بیوٹی پارلرز کو رجسٹریشن کیلئے پہلے تیئس جون تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جس میں بعدازاں اکتیس جولائی تک توسیع بھی کی گئی لیکن اب اکتیس جولائی کی ڈیڈ لائن تک رجسٹریشن نہ کروانے والے ہیرڈریسرز اور بیوٹی پارلرزکیخلاف یکم اگست سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ رجسٹریشن کے تحت تمام ہیئر ڈریسرز اور بیوٹی پارلرز کے مالکان کو اپنی اور اپنے ملازمین کی سکریننگ او ر ویکسینشن کروانا ہوگی ۔ یہ اقدام صوبہ بھر میں ہیپاٹائٹس اینڈ انفیکشن کنٹرول پروگرام کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں