)پنڈی گھیب ، پرندوں کے شکارکرنے پر پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ،نیاز علی خان

اتوار 6 ستمبر 2020 19:28

O پنڈی گھیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2020ء) تحصیل پنڈی گھیب میں پرندوں کے شکارکرنے پر مکمل پابندی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انسپکٹر محکمہ وائلڈ لائف تحصیل پنڈی گھیب نیاز علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بیٹر کو پکڑنے کیلئے ٹیپ ریکارڈ کا استعمال سخت جرم ہے۔

(جاری ہے)

ایسے شکاریوں کے لائسنس فوری معطل کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے بھی وصول کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے شکار کرنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ اس سلسلے میں شہریوں کو چاہئے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شکار پر پابندی کے پیش نظر پنڈی گھیب کے شہری اس سلسلے میں محکمہ وائلڈ لائف کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں