ژ* حلقہ کی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں: کرنل ریٹائرڈ ملک انور خان

اتوار 4 دسمبر 2022 19:50

ت*پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2022ء) سابق صوبائی وزیر و ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) ملک انور خان نے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنڈی گھیب تاکھڑپہ کارپٹ روڈ کا افتتاح کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے علاقہ میں مختلف منصوبوں پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔جس میں تعمیر کارپٹ روڈز پنڈی گھیب تا مٹھیال چوک لمبائی 30 کلومیٹر تخمینہ لاگت 1568.354 ملین روپے لاگت۔ تعمیر کارپٹ روڈ اخلاص چوک تا کھڑپہ سی پیک انٹرچینج لمبائی 09 کلومیٹر تخمینہ لاگت40 کروڑ روپے ۔ تعمیر کارپٹ روڈ ڈھلیاں تا ڈھوک پٹھان لمبائی 8.96 کلومیٹر تخمینہ لاگت: 65 کروڑ روپے ۔

(جاری ہے)

تعمیر کارپٹ روڈ ڈھوک لاھم تا جھمٹ چوک براستہ مہلوالی لمبائی 29.30 کلومیٹر تخمینہ لاگت 1 ارب65 کروڑ روپے۔کنٹ موڑ تا شہر اس کے علاؤہ چکی لنک روڈ شامل ہیں۔ اس موقع پر سابق ناظم ملک لیاقت علی خان ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب اعجاز عبدالکریم ، پی ٹی آئی کے تحصیل صدر ملک حامد اقبال کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ سابق صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ ملک انور خان نے کہا کہ حلقہ پی پی پی 4 کی عوام سے کیے گئے وعدوں سے تکمیل کا سفر جاری رہے گا

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں