۷عوام نے عمران خان کو مسترد کر دیا، اتحادی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہی:سردار سلیم حیدر خان

{پیپلزپارٹی کی جدوجہد ہمیشہ پرامن رہی ملک و قوم کیلئے پیپلزپارٹی کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہم خدمت کی عملی سیاست کو ترجیح دیتے ہیں: معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل

اتوار 4 دسمبر 2022 19:50

' پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2022ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پا کستانیز و انسانی وسائل سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کو مسترد کر دیا۔ اتحادی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔عمران خان کا اداروں کو ہدف تنقید بنانا درست نہیں۔ ملک کسی افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔

پیپلزپارٹی کی جدوجہد ہمیشہ پرامن رہی ملک و قوم کیلئے پیپلزپارٹی کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہم خدمت کی عملی سیاست کو ترجیح دیتے ہیں جس کا مقصد عوام کامعیارزندگی بلند کرنا ہے۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے جدوجہد کی اور ملک کیلئے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا تحریک انصاف عوامی مشکلات کو پس پشت ڈال کر انتشار کی سیاست کر رہی ہے عمران خان کو عوام کی تکالیف سے کوئی سروکار نہیں وہ ہر حال میں اقتدار چاہتے ہیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ پنڈی گھیب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جدوجہد ہمیشہ پرامن رہی ملک و قوم کے لئے پیپلزپارٹی کے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہم خدمت کی عملی سیاست کو ترجیح دیتے ہیں جسکا مقصد عوام کامعیارزندگی بلند کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ہر دور میں صحت تعلیم انفراسٹرکچر کے شعبوں میں نمایاں ترقی ہوئی جس سے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملا محض بلند و بانگ دعووں کی بجائے عملی اقدامات کی سیاست پیپلزپارٹی کا ہی طرہ امتیاز ہے انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے انقلابی اقدامات کی بدولت دنیا بھر میں وطن عزیز کا وقار مزید بلند ہوا ہے عوام میں مایوسی پھیلانے والے ملک سے مخلص نہیں ہیں عمران خان جمہوری نظام و پارلیمنٹ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن اس میں انہیں ناکامی ہو گی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ روکنے والے اپنے منفی عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جو جمہوریت کی نشوونما پر یقین رکھتی ہی

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں