پیرمحل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جنرل الیکشن آزاد جموں و کشمیر کا سیکیورٹی پلان

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 24 جولائی 2021 18:15

پیرمحل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جنرل الیکشن آزاد جموں و کشمیر کا سیکیورٹی پلان
پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،امیر حمزہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلان کے مطابق جنرل الیکشن آزاد جموں و کشمیر مورخہ 25.07.21کو منعقد ہورہے ہیں۔جس کے لیے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رہائش پذیر ووٹر ز کے لیے پولنگ اسٹیشن قائم کر لیے گئے ہیں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جنرل الیکشن کشمیر کے حوالے سے گورنمنٹ گرلزکالج برائے خواتین میں وادی کشمیر کے ایسے افراد جنکی رہائش ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہے ووٹ کاسٹ کریں گے جبکہ پوسٹ گریجوائٹ بوائز کالج ٹوبہ میں آزاد جموں و کشمیر کے رہائشی جنکی رہائش ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہے ووٹ کاسٹ کریں گے۔

دونوں پولنگ اسٹیشنزپر 200ووٹ کاسٹ کیے جائیں گے رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر جنرل الیکشن کے لیئے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قائم دونوں پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں ڈی پی او ٹوبہ کے حکم پر سیکور ٹی پلان جاری کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

پولنگ اسٹیشن اور انکے اردگرد ایریا میں 40پولیس ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

جس میں ضلع پولیس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس ملازمین شامل ہیں۔اس کے علاوہ متعلقہ ایس ایچ او اور سرکل افسر ڈیوٹی کو بار بار چیک کریں گے اس کے علاوہ روف ٹاپ ڈیوٹی اور سفید پارچات میں بھی پولیس کے ملازم ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ایلیٹ پولیس فورس کی خصوصی ٹیمز علاقہ میں گشت کناں رہیں گی۔ پولنگ اسٹیشن کے داخلی راستے پر واک تھرو گیٹ نصب کر د یا گیا ہے جہاں داخل ہونے والے ہر شخص کی جامع تلاشی لی جائے گی۔

کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیئے پولیس لائنز ٹوبہ میں پولیس کی چاک و چوبند ریزرو اسٹینڈ ٹو رہے گی جو کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں فوری ریسپانڈ کرے گی۔ اس موقع پر ڈی پی اوٹوبہ رانا عمرفاروق کا کہناہے کہ پولنگ کے پر امن انعقاد کے لیئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں۔ پولنگ کے پر امن انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ کسی بھی شخص کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ پولنگ کا وقت صبح 08بجے سے لے کر شام 5بجے تک بلا کسی وقفہ کے ہے۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں