پیرمحل پولیس چوکی کے قریب ہاؤسنگ کالونی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات

Ameer Hamza امیر حمزہ جمعرات 7 اکتوبر 2021 17:25

پیرمحل  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2021ء)   ڈکیتی کی واردات کے بعد ڈاکو پولیس کے ہاتھ کھڑے کروا کرگاڑی کی چابیاں بھی لے گئے  پیرمحل پولیس چوکی کے قریب ہائوسنگ کالونی پیرمحل میں ڈکیتی واردات ہوئی موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح ڈاکو بیرون ملک مقیم کلیم جان کے گھر میں داخل ہوکر فیملی سے لاکھوں روپے کے طلائی زیوارات نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے شہری نے گاڑی سے پیچھا کر کے ڈاکوئوں کو شورکوٹ روڈ پر گرا دیا اسی اثناء چوکی پولیس جاکھڑا کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی تو پولیس کے پہنچنے پر ڈاکو نے پولیس کو گولی مارنے کی دھمکی دے کر پولیس گاڑی کی چابیاں لوٹ لیں :ڈاکو اپنا موٹر سائیکل چھوڑ کر ساتھ ہی دوسرا موٹر سائیکل لوٹ کر فرارہوگئیبعد ازاں ڈاکو وہ موٹر سائیکل بھی پھینک کر ایک اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے موقع پر موجود شہریوں نے پولیس بہادری کا پول کھول دیا بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکار جاکھڑا چوکی کے بتائے گئے ہیں چوکی جاکھڑا پولیس گاڑی میں تیل ڈلوا کر آ رہی تھی۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں