پیرمحل کیری ڈبہ کی سکول جاتے موٹر سائیکل سوارطالب علموں کو ٹکر،ایک طالب علم جاں بحق

Ameer Hamza امیر حمزہ جمعرات 7 اکتوبر 2021 17:26

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2021ء) کیری ڈبہ کی سکول جاتے موٹر سائیکل  سوارطالب علموں کو ٹکر حادثہ کے نتیجہ میں ایک طالب علم جاں بحق ایک شدید زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر761گ ب کے رہائشی طالب علم عبداللہ منیر ولد محمد منیر اپنے بھائی کامران منیر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار سکول جارہے تھے کہ کمالیہ روڈ سندھلیانوالی چوک میں تیز رفتار کیری ڈبہ نمبری3674نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں عبداللہ منیر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ کامران منیر شدید زخمی ہوگیا ریسکیو 1122نے شدید زخمی طالب علم کو آرایچ سی سندھلیانوالی میں طبی امداد دی جس کی حالت ناز ک ہونے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ریفر کردیا طالب علموں کے وارثان نے جاں بحق طالب علم کی نعش سندھلیانوالی چوک میں رکھ کر روڈ  سندھلیانوالی ملتان روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا پولیس کے خلاف نعرے بازی کی کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رکھی تھانہ اروتی پولیس نے کیری ڈبہ کو قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا جبکہ دوسرے روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار سید نوید کی والدہ جو کہ موٹرسائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی الائیڈ ہسپتال میں موت حیات میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہوگئی۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں