امریکا، مظاہرین سے جھڑپوں میں نیویارک پولیس چیف سمیت چاراہلکار زخمی

نیویارک کے بروک لین بریج پر پولیس کے حق اور مخالفت میں احتجاج کے مظاہرین آپس میں جھگڑ پڑے،40گرفتار

جمعہ 17 جولائی 2020 20:46

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2020ء) امریکا میں ہونے والے احتجاج میں مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیف سمیت چار اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک کے بروک لین بریج پر پولیس کے حق اور مخالفت میں ہونے والے احتجاج کے مظاہرین آپس میں جھگڑ پڑے، پولیس نے مداخلت کی تو مظاہرین کے ساتھ تصادم میں نیو یارک پولیس محکمہ کے سربراہ سمیت چار اہلکار سر پر لاٹھیاں لگنے سے زخمی ہو گئے، پولیس نے 40 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف تقریبا گزشتہ 2 ماہ سے شدید احتجاج جاری ہے جن میں ریاستی اداروں کے خلاف شدید نفرت کا اظہار کیا گیا، حتی کہ وائٹ ہاوس میں بھی مظاہرین نے گھس کر نہ صرف توڑ پھوڑ کی بلکہ صدر ٹرمپ کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بھی تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں