ملک کے حالات کسی بھی لانگ مارچ یا احتجاج کے لئے متحمل نہیں ہو سکتی: جمیعت علمائے اسلام بلوچستان

جمعرات 27 اکتوبر 2022 23:08

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2022ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ملک کے حالات کسی بھی لانگ مارچ یا احتجاج کے لئے متحمل نہیں ہو سکتے عام انتخابات حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد پورے ہونگے بلوچستان میں نااہل حکمرانوں کی نااہلی اور بے حسی کی وجہ سے غربت کی شرح بڑھ رہی ہے سردی کی آمد کے ساتھ ہی سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے دینی مدارس کا تحفظ جمعیت علماء اسلام کی اولین ترجیحات میں ہے اگر کسی نے بھی مدارس کے خلاف کوئی سازش یا منصوبہ بنانے کی کوشش کی تو جمعیت علماء اسلام اس کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہونگے الیکشن کمیشن کی جانب سے جن علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے جمعیت علماء اسلام کے تمام ضلعی امراء کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کریں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع ‘ رکن قومی اسمبلی مولانا صالح الدین ایوبی ‘ رکن صوبائی اسمبلی حاجی نواز کاکڑ ‘ ولی خان کاکڑ ‘محمد ایوب سمیت دیگر رہنمائوں نے صالح الدین ایوبی کے مدرسے میں تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالواسع نے کہا کہ عمران نیازی نے جس طرح لانگ مارچ کی دھمکی دی ہے کیونکہ یہ یہودی لابی کی پیداوار ہے وہ کبھی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی نہیں چاہتے اب وہ سینئرصحافی ارشد شریف کے قتل کو سیاسی رنگ دیکر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں جب ان کے دور میں صحافت پر کالا قانون نافذ کیا اور کئی صحافیوں کو اپنی صحافت سے ہاتھ دھونا پڑا اس وقت ان کو کیوں صحافیوں کے مسائل اور مشکلات نظرنہیں آرہی تھیں اب وہ گھڑی چور کے معاملے کو دبانے کے لئے اس کے قتل کا بہانہ بنا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر اس بار لانگ مارچ کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی کسی بے گناہ کے خون خرابے کی اجازت دیں گے عمران نیازی سپریم کورٹ کے فیصلوں کی توہین کررہے ہیں وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کی پاسداری کرے گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے حل نہیں ہورہے اور اس وقت بلوچستان کے عوام بے روزگاری غربت جیسے مسائل کا سامنا کررہے ہیں اور سردی کی آمد شروع ہوتے ہی سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ہرممکن کوشش کی مگر اب صوبائی حکومت سیلاب متاثرین پر کسی طور پر توجہ نہیںدے رہی انہوںنے کہا کہ آئندہ آنے والے انتخابات میں جمعیت علماء اسلام بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور جب جمعیت کی حکومت قائم ہو گی تو عوام کے مسائل بھی حل ہونگے

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں