جمعیت (س) امیدواران کسی لالچ کی خاطر کسی بھی حلقہ سے دستبردار نہیں ہوں گے،پارٹی امیدوار

پیر 22 جنوری 2024 18:45

Tقلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2024ء) جمعیت (س) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور حلقہ پی بی 3 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار مولانا محمد شفیق دولتزئی نے کہا ہے کہ جمعیت (س) امیدواران کسی لالچ کی خاطر کسی بھی حلقہ سے دستبردار نہیں ہوں گے بلکہ جمعیت (س) کے منشور دستور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے الیکشن لڑرہے ہیں کوئی بھی پارٹی جمعیت (س) کے امیدواروں سے یہ توقع نہ رکھیں کہ وہ کسی مفاد کی خاطر دستبردار ہوںگے جو بھی پارٹی اسلامی نظام کے نفاذ میں مخلص ہو ان کیساتھ ضرور باہمی اتحاد پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں جبکہ جمعیت (س) کے دستور و منشور واضح ہے ان کے مرکزی قیادت کے لیڈروں نے آج تک کسی پارٹی کے لیڈر کو یہودی امریکی ایجنٹ کے فتویٰ جاری نہیں کیا ہے نہ وزارتوں کے حصول اور اعلیٰ عہدوں کے حصول کے لئے نہ پی پی پی نہ پی ڈی ایم نہ تحریک انصاف کے حکومتوں کا حصہ رہے ہیںبلکہ بعض مذہبی جماعتیں وزارتوں کے حصول کے لئے اتحاد کو جائز قرار دے رہے ہیں عوام اسلام کے نام کو استعمال کرنے والوں کو انتخابات میں شکست دیکر جمعیت کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں