وزیر اعلی بلوچستان ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی میں شرکت کیلئے گڑھی خدا بخش پہنچ گئے

اتوار 14 اپریل 2024 18:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی میں شرکت کے لئے گڑھی خدا بخش پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اراکین صوبائی اسمبلی میر ظہور احمد بلیدی، حاجی علی مدد جتک، عبیداللہ گورگیج اورصوبائی سیکر ٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی و دیگر رہنمائوں کے ہمراہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی میں شرکت کے لئے جہاں وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں